Live Covid 2019

خیبرپختونخوا میں مزید 128 کیسز رپورٹ

پشاور: خیبرپختونخوا میں وبائی امراض کے آغاز کے بعد پہلی مرتبہ...

پشاور: خیبرپختونخوا میں وبائی امراض کے آغاز کے بعد پہلی مرتبہ کورونا سے کوئی ہلاکت ریکارڈ نہیں کی گئی۔

مردان میں کورونا سے ہلاکت کا پہلا کیسز گزشتہ برس مارچ میں ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد سے تقریباً روز ہی وبا کی وجہ سے اموات کی اطلاعات موصول ہورہی تھیں۔

پاکستان میں کورونا سے ہلاکت کا پہلا کیس مردان میں ہی رپورٹ کیا گیا تھا۔

محکمہ صحت کی ایک رپورٹ میں کہا گیا کہ صوبہ میں کووڈ 19 کے 128 نئے کیسز رپورٹ ہوئے تاہم گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کوئی ہلاکت ریکارڈ کی نہیں کی گئی۔

اس میں کہا گیا کہ صوبے میں مجموعی طور پر کورونا سے اب تک 4 ہزار 344 جاں بحق ہوچکے ہیں۔