Dawn News Television

شائع 20 ستمبر 2021 02:48pm

طالبان کے افغانستان پر قبضے کے بعد زندگی معمول کی طرف لوٹنے لگی

نائن الیون حملوں کے بعد امریکی جنگ کا شکار ہونے والے افغانستان پر طالبان نے گزشتہ ماہ 15 اگست کو دوبارہ کنٹرول حاصل کیا تھا۔

طالبان کے کنٹرول حاصل کرنے کے دو ہفتوں بعد امریکی اور اس کے اتحادی ممالک برطانیہ، جرمنی اور فرانس سمیت دیگر ممالک کی افواج 31 اگست تک افغان سر زمین سے نکل گئی تھیں۔

امریکا اور اس کی اتحادی افواج کے نکلنے کے بعد 7 ستمبر کو وہاں طالبان نے نئی حکومت کی تشکیل کا اعلان کرتے ہوئے عبوری کابینہ کا اعلان بھی کیا۔

طالبان کے افغانستان پر کنٹرول حاصل کرنے کے بعد اب افغان باشندوں کی زندگی معمول کی جانب آرہی ہے۔

اگرچہ ابھی سے ہی طالبان قیادت میں اختلافات کی چہ مگوئیاں ہو رہی ہیں لیکن ان افواہوں کو طالبان نے مسترد کردیا ہے۔

طالبان کے حکومت پر کنٹرول حاصل کرنے کے بعد وہاں انسانی حقوق اور خصوصی طور پر خواتین و بچوں کے حقوق سے متعلق آوازیں اٹھائی جا رہی ہیں۔

امریکا کے انخلا کے بعد کئی جیلوں کے محافظ وہ طالبان بن چکے ہیں جو کبھی امریکی فوج تلے مذکورہ جیلوں میں قیدی تھے۔

Read Comments