Dawn News Television

اپ ڈیٹ 01 اکتوبر 2021 02:08pm

حدیقہ کیانی کی والدہ کیلئے دعاؤں کی اپیل

پاکستان کی معروف گلوکارہ و اداکارہ حدیقہ کیانی نے مداحوں سے اپنی والدہ کے لیے دعاؤں کی اپیل کردی۔

حدیقہ کیانی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کرتے ہوئے اپنی والدہ کے حوالے سے پیغام جاری کیا تھا۔

انہوں نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا کہ دعاؤں میں طاقت ہوتی ہے اور میری والدہ کو آپ کی دعاؤں کی بہت ضرورت ہے۔

مزید پڑھیں: بلال عباس اور حدیقہ کیانی کے ڈرامے 'دوبارہ' کا ٹیزر ریلیز

حدیقہ کیانی نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں مزید کہا کہ 'میری والدہ کے سکون، خوشی، ہمت اور مضبوطی کے لیے دعا کریں'۔

تاہم حدیقہ کیانی نے اپنے انسٹاگرام پیغام میں یہ واضح نہیں کیا کہ ان کی والدہ کو کیا ہوا ہے۔

دوسری جانب مداحوں کی جانب سے حدیقہ کیانی کی والدہ سے متعلق تشویش کا اظہار کیا گیا اور وہ ان کے لیے دعا گو بھی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: حدیقہ کیانی کی اداکاری کی جھلک دیکھ کر مداح حیران

خیال رہے کہ حدیقہ کیانی نے چند ماہ قبل ڈراما سیریل 'رقیب سے' سے اداکاری کے میدان میں قدم رکھا تھا اور ان کا ڈراما بے حد مقبول ہوا تھا۔

علاوہ ازیں ان دنوں وہ بلال عباس کے ساتھ اپنے نئے ڈرامے 'دوبارہ ' کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جو جلد نشر ہوگا۔

بلال عباس خان اور حدیقہ کیانی کا یہ ڈراما مومنہ درید پروڈکشنز کے بینر تلے بنایا جارہا ہے جو نجی چینل ہم ٹی وی سے نشر ہوگا تاہم یہ کب سے نشر ہوگا اس حوالے سے کوئی اعلان تاحال سامنے نہیں آیا۔

Read Comments