Dawn News Television

شائع 05 جنوری 2022 06:02pm

مداح صبا قمر کے ساتھ 50 سال کی عمر میں شادی کا خواہاں

زائدالعمری میں شادی کی خواہش کا اظہار کرنے والے مداح کو جواب دیتے ہوئے صبا قمر نے کہا ہے کہ انہیں ’قبول ہے‘ جملہ پسند ہی نہیں۔

شوبز انسٹاگرام پیج نے یوٹیوبر رافع محمود کے سوالوں و جوابوں کا اسکرین شاٹ شیئر کیا، جس میں یوٹیوبر سے ایک شخص نے اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ زائد العمری میں صبا قمر سے شادی کرنا چاہیں گے۔

یوٹیوبر رافع محمود نے حال ہی میں انسٹاگرام پر مداحوں کے سوالوں کے جوابات دیے تو ایک مداح نے ان سے سوال کرنے کے بجائے انہیں اپنی خواہش بتادی۔

یہ بھی پڑھیں: کیا صبا قمر شادی کررہی ہیں؟

مذکورہ نامعلوم شخص نے رافع محمود کو بتایا کہ وہ اداکارہ صبا قمر سے 50 سال کی عمر میں شادی کرنا چاہیں گے مگر مسئلہ یہ ہے کہ شوبز انڈسٹری میں ان کی کوئی جان پہچان نہیں ہے۔

ساتھ ہی مذکورہ شخص نے یوٹیوبر کو بتایا کہ وہ صبا قمر سے شادی سے متعلق بات مذاق میں نہیں کہ رہے بلکہ وہ اس معاملے میں انتہائی سنجیدہ ہیں۔

مذکورہ شخص کو جواب دیتے ہوئے یوٹیوبر رافع محمود نے اداکارہ صبا قمر کو بھی کمنٹ میں مینشن کیا۔

یوٹیوبر نے صبا قمر کو مینشن کرتے ہوئے انہیں مہالکشمی قرار دیتے ہوئے اداکارہ کو تجویز دی کہ وہ اس بار شادی کی پیش کش سے متعلق سنجیدگی سے سوچیں اور فیصلہ کریں۔

مزید پڑھیں: صبا قمر کا فوری طور پر عظیم خان سے شادی نہ کرنے کا فیصلہ

رافع محمود نے مزید لکھا کہ صبا قمر کو ایک اور شادی کی پیش کش ہوئی ہے اور انہیں آفر پر سنجیدگی سے غور کرنا چاہیے۔

مداح کی خواہش اور یوٹیوبر کے جواب پر صبا قمر نے مختصر جواب دیا کہ ’کیا ہے کہ انہیں لفظ ’قبول ہے‘ پسند نہیں۔

اداکارہ نے یوٹیوبر اور مداح کو دیے گئے جواب کا اسکرین شاٹ اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں شیئر کیا، جسے بعد ازاں شوبز پیج پر شیئر کیا گیا۔

صبا قمر کی جانب سے شادی کی پیش کش کرنے والے مداح کو دیےگئے جواب پر بھی لوگ نالاں دکھائی دیے اور کئی لوگوں نے شوبز انسٹاگرام پیج پر کمنٹ کرتے ہوئے اداکارہ کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

مداح صبا قمر کی جانب سے ’قبول ہے‘ لفظ کو ناپسند کرنے پر برہم دکھائی دیے اور کہا کہ اداکارہ کو عزت کی کیا پرواہ؟

Read Comments