Dawn News Television

شائع 20 جولائ 2022 04:54pm

کرینہ کپور کا تیسرا حمل ٹھہرنے کی خبروں پر دلچسپ رد عمل

بولی وڈ بے بو کہلانے والی اداکارہ کرینہ کپور نے اپنے ہاں تیسرے حمل ٹھہرنے کی خبریں وائرل ہونے پر دلچسپ رد عمل دیتے ہوئے بتایا ہے کہ ایسی خبروں پر ان کے شوہر کا جواب بہت ہی پیارا تھا۔

بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا پر چند دنوں سے ان کے تیسری بار حاملہ ہونے کی خبریں وائرل تھیں، جس پر اب اداکارہ نے وضاحت کردی۔

کرینہ کپور کی جانب سے شوہر سیف علی خان کے ہمراہ یورپ ملک اٹلی میں چھٹیاں گزارنے کی تصاویر سامنے آنے کے بعد لوگوں نے اندازے لگائے کہ وہ تیسری بار حمل سے ہیں۔

اپنے ہاں تیسرے حمل ٹھہرنے کی خبروں پر کرینہ کپور نے انسٹاگرام اسٹوری میں دلچسپ رد عمل دیا، جس نے مداحوں کے دل جیت لیے۔

’انڈیا ٹوڈے‘ کے مطابق کرینہ کپور نے حمل ٹھہرنے کی خبروں کے بعد انسٹاگرام اسٹوری میں ایسی خبروں کو جھوٹا قرار دیا۔

کرینہ کپور نے واضح طور پر لکھا کہ ’وہ حاملہ نہیں ہیں اور وہ اٹلی میں پاستا اور وائن کا ذائقہ لینے میں مصروف ہیں‘۔

اداکارہ نے اپنی اسٹوری میں حمل ٹھہرنے کی خبروں پر شوہر سیف علی خان کے رد عمل کا بھی بتایا۔

یہ بھی پڑھیں: سیف کو کہا ہے 60 سال کی عمر میں بچہ پیدا کرنے کی کوشش نہیں کرنی، کرینہ کپور

کرینہ کپور نے لکھا کہ ان کے تیسری بار حاملہ ہونے کی خبر پر سیف علی خان نے کہا کہ وہ پہلے ہی بھارت کی آبادی بڑھانے میں اپنا بہت سارا حصہ ڈال چکے ہیں۔

خیال رہے کہ کرینہ کپور کے ہاں دوسرے بیٹے ’جہانگیر علی خان‘ عرف ’جے‘ کی پیدائش فروری 2021 میں ہوئی تھی۔

ان کے ہاں پہلے بیٹے تیمور علی خان کی پیدائش دسمبر 2016 میں ہوئی تھی اور انہوں نے 2012 میں شادی کی تھی۔

سیف علی خان اس 51 سال کی عمر سے زائد ہو چکے ہیں اور ان کی اہلیہ کرینہ کپور 41 برس کی ہیں، دونوں کی عمر میں 10 سال کا فرق ہے۔

کرینہ کپور سے قبل سیف علی خان نے پہلی شادی امریتا سنگھ سے کی تھی اور اداکار کو مجموعی طور پر چار بچے ہیں۔سیف علی خان کو پہلے دو بچے سارہ خان اور ابراہیم علی خان ہیں، انہوں نے امریتا سنگھ سے 1991 میں کی تھی جو کہ شوہر سے 13 سال زائد العمر تھیں۔

Read Comments