Live PTI Long March
اسد عمر نے پس پردہ رابطوں کی خبروں کو مسترد کردیا
پاکستان تحریک انصاف کسی بھی بیک ڈور رابطوں کا حصہ نہیں ہے، پی ٹی آئی رہنما
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے پی ٹی آئی کے کسی بھی قسم کے بیک ڈور رابطوں کی خبروں کو مسترد کردیا۔
یہ بات انہوں نے اسلام آباد میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئی کہی۔
اسد عمر نے کہا کہ ’میں یقینی طور پر کہہ سکتا ہوں کہ پاکستان تحریک انصاف کسی بھی بیک ڈور رابطوں کا حصہ نہیں ہے‘۔