Dawn News Television

شائع 10 نومبر 2022 11:00pm

پی ٹی آئی کا لانگ مارچ روکنے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

انجمن تاجران کے رہنما محمد نعیم میر نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا لانگ مارچ روکنے کے لیے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی۔

لاہور ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں وفاقی حکومت، حکومت پنجاب اور آئی جی پنجاب کو فریق بناتے ہوئے مؤقف اپنایا گیا ہے کہ لانگ مارچ کی وجہ سے شہریوں کے کاروبار تباہ ہو رہے ہیں اور لانگ مارچ کے دوران ایک خاتون صحافی کی جان بھی چلی گئی۔

درخواست میں کہا گیا کہ عمران خان پر لانگ مارچ کے دوران حملہ ہوا، اس کے بعد سڑکیں اور کاروبار بند ہیں، غریب تاجروں کا نقصان ہو رہا ہے لہٰذا عدالت لانگ مارچ فوری طور پر روکنے کا حکم دے۔

Read Comments