Live PTI Long March

رانا ثناء اللہ کی دھمکیوں کے باوجود پی ٹی آئی اسلام آباد کی طرف مارچ کرے گی، شاہ محمود قریشی

سابق وفاقی وزیر اور پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل اسد عمر نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وزیر داخلہ رانا ثناء...

سابق وفاقی وزیر اور پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کی دھمکیوں کے باوجود پارٹی کے حامی اور کارکن اسلام آباد کی جانب مارچ کریں گے۔

لالہ موسیٰ میں مارچ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے وفاقی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ 25 مئی کو مارچ کے بعد پی ٹی آئی کے حامیوں کو مارا پیٹا گیا اور گرفتار کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ جب مریم نواز اور بلاول بھٹو نے احتجاج کیا تھا تو کیا عوام نے آنسو گیس یا لاٹھیاں دیکھیں؟ انہوں نے نے کئی روز تک مارچ جاری رکھا لیکن ہم نے کبھی کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی اور نہ ہی انہیں گرفتار کیا۔