پاکستان

اسلام آباد تصادم میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی 21 گاڑیوں کو نقصان پہنچا

پنجاب پولیس کی12 گاڑیوں بشمول جیمر جیپ جبکہ اسلام آباد پولیس کی 6 اور سی ٹی ڈی کے ایک ٹرک کو نقصان پہنچا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنان اور پولیس کے درمیان ہفتے کو ہونے والے تصادم میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی 21 گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق پولیس ذرائع نے محمکے کے جانب سے نقصان کا اندازہ لگانے کے لیے مرتب کی جانے والی رپورٹ کے حوالے سے بتایا کہ پنجاب پولیس کی تین بسیں، 12 گاڑیاں بشمول جیمر جیپ، بکتر بند گاڑی اور موٹرسائیکلوں کو نقصان پہنچا جبکہ اسلام آباد پولیس کی 6 گاڑیوں بشمول بکتر بند گاڑی اور ایلیٹ فورس کی تین پک اپس کو نقصان پہنچا اسی طرح محکمہ انسداد دہشت گردی کے ایک پولیس ٹرک کو نقصان ہوا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ پی ٹی آئی حامیوں نے پنجاب کانسٹیبلری کی دو بسوں اور چکوال پولیس کی ایک بس کو تباہ کیا۔

رپورٹ کے مطابق جیمر والی گاڑی کے علاوہ اسلام آباد پولیس سیکیوریٹی ڈویژن کی ایک وین کو بھی نقصان ہوا، ایک پک اپ اور ایک جیل وین کے فرنٹ گلاس بھی ٹوٹے جبکہ تھانہ لوہی بھیر کی ایک وین اور بم ڈسپوزل سکواڈ کی گاڑی کو بھی نذر آتش کر دیا گیا، ایس ایچ او گولرا کی کار بھی تباہ ہوئی، اسی طرح پولیس کے محکمہ موٹر ٹرانسپورٹ کی دو قیدیوں والی گاڑیاں تباہ ہوئیں، اسی طرح آپریشن ڈویژن کی ایک اے پی سی وین بھی تباہ وئی۔

متعلقہ حکام کی جانب سے جمع کروائی جانے والی رپورٹ کے مطابق محکمہ انسداد دہشت گردی کی ایک اے پی سی وین کو نقصان پہنچا جبکہ تین پک اپس کے شیشے ٹوٹ گئے۔

امریکا: عمران خان کے خلاف حکومتی اقدامات پر پی ٹی آئی کا وائٹ ہاؤس کے سامنے احتجاج

فرانس کا پاکستان میں انسداد پولیو مہم کیلئے 5 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کا وعدہ

پاکستان اسٹیل مل کی اپنی اراضی ’کم ریٹ‘ پر تحویل میں لینے کیلئے سوئی سدرن کی بولی کی مخالفت