Live Arrest Of Imran Khan

فواد چوہدری کو اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچا دیا گیا

سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) فواد چوہدری کو بکتر بند گاڑی میں اسلام آباد ہائی کورٹ...

سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) فواد چوہدری کو بکتر بند گاڑی میں اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچا دیا گیا۔

عدالتی حکم کے باوجود فواد چوہدری کی گرفتاری کے خلاف درخواست پر آج اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت ہوگی جہاں جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کیس کی سماعت کریں گے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ سے ضمانت کے باوجود پولیس نے سپریم کورٹ سے فواد چوہدری کو گرفتار کیا تھا جو تھری ایم پی او کے تحت اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔

فواد چوہدری کی اہلیہ حبہ فواد اور ان کے بھائی و وکیل فیصل چوہدری نے ان کی گرفتاری چیلنج کی تھی، فیصل چوہدری نے چیف جسٹس کے حکم کا آرڈر عدالت میں پیش کیا تھا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے فواد چوہدری کو آج عدالت پیش کرنے کا حکم دیا تھا، عدالت نے آئی جی اسلام آباد اور ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کو آج ریکارڈ کے ساتھ پیش ہونے کا حکم دے رکھا ہے۔