Live Arrest Of Imran Khan

’سب سے پہلے ریاست اس کے بعد سیاست‘

پی ٹی آئی جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے رہنما محمد اشرف خان نے کہا ہے کہ 9 مئی جو کچھ ہمارے ملک میں ہوا ہے، میں...

پی ٹی آئی جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے رہنما محمد اشرف رند نے کہا ہے کہ 9 مئی جو کچھ ہمارے ملک میں ہوا ہے، میں سمجھتا ہوں کہ سب سے پہلے ریاست اس کے بعد سیاست، اگر ریاست ہے تو سیاست ہے۔

جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے پی ٹی آئی کے 8 سابق اراکین صوبائی اسمبلی کے ہمراہ ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اگر ہم اداروں اور عوام کو آمنے سامنے کھڑا کردیں گے تو یہ سیاست نہیں انتشار ہے، اس کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جو لوگ سرحد پر رہ کر ہمارے بچوں کو خیال کریں، ہمارے بچوں کی جان و مال کی حفاظت کریں، میں سمجھتا ہوں کہ اس کی پُرزور مذمت کرتے ہیں۔