Live Ghaza Conflict

امید ہے یو این جنرل اسمبلی غزہ میں غیر مشروط سیز فائر کیلئے کردار ادا کرے گی، دفتر خارجہ

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا ہے کہ ہم پرامید ہیں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اسرائیل حماس کے درمیان غیر...

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا ہے کہ ہم پرامید ہیں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی، اسرائیل اور حماس کے درمیان غیر مشروط سیز فائر کروانے کے لیے اپنا کردار ادا کرے گی۔

اسلام آباد میں ہفتہ وار میڈیا بریفنگ کے دوران انہوں نے کہا کہ پاکستان اس فلسطینی ریاست کی حمایت کرتا جس کا دارالخلافہ القدس الشریف ہے۔

انہوں نے کہا کہ امید ہے اجلاس اسرائیل ۔ فلسطین مسئلے کا فوری حل نکالے گا، پاکستان کا فلسطین پر مؤقف تبدیل نہیں ہوا، پاکستان غیر مشروط جنگ بندی چاہتا ہے، غزہ کا محاصرہ فوری ختم کرکے خوراک، ادویات و ضروری اشیا کی فراہمی ممکن بنائی جائے۔

ترجمان نے کہا کہ امدادی کارکنان پر بمباری روک کر ملوث عناصر کو گرفتار کیا جائے، ہم پرامید ہیں کہ غیر معمولی یو این جنرل اسمبلی فلسطین کے عوام کی آواز بنے گی، جنرل اسمبلی غیر مشروط سیز فائر کروانے کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔