یہ رپورٹ اس بات کی تصدیق ہے کہ کشمیری مسلمانوں پر ریاستی سرپرستی میں ہونے والے ظلم وجبر کے حوالے سے پاکستان کے دیرینہ تحفظات درست تھے، بھارت بھر میں اقلیتوں کے خلاف امتیازی سلوک جاری ہے، ترجمان دفتر خارجہ
بیرونی پشت پناہی سے چلنے والی انتہاپسندی اور انفارمیشن وار کا سامنا ہے، پاکستان باوقار اور اثر انگیز ملک ہے جو اپنی صحیح جگہ ضرور حاصل کرے گا، نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ کے شرکا سے خطاب
پاکستان کے پاس افغانستان کے ساتھ تجارت بند کرنے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں، افغانستان نے پاکستان کے تاجروں اور تجارت پر حملے کیے، ترجمان طاہر اندرابی کی ہفتہ وار بریفنگ
مہمند میں انٹیلی جنس آپریشن میں فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشتگرد، لکی مروت میں فورسز کی کارروائی میں 2 اور ٹانک میں جھڑپ کے دوران ایک دہشتگرد انجام کو پہنچا، آئی ایس پی آر
یہ دورہ پاکستان–اردن تعلقات کی اسٹریٹجک سمت کو مزید مضبوط کرے گا اور انہیں ایک بلند تر سطح پر لے جائے گا، جس میں سیاسی، اقتصادی اور ثقافتی شعبوں میں جامع اور وسیع البنیاد شراکت داری شامل ہوگی، دفتر خارجہ
بھارتی اقدام سلامتی کونسل کے ہر رکن اور عالمی برادری کے لیے سنگین تشویش کا باعث ہونا چاہیے، ایسے اقدامات وسائل پر مبنی دباؤ ڈالنے کی خطرناک مثال قائم کرتے ہیں، مستقل مندوب عاصم افتخار
4 نومبر کو کل ایک ہزار 932 یاتری اٹاری-واہگہ بارڈر کے راستے کامیابی سے پاکستان داخل ہوئے، تقریباً 300 ویزا ہولڈرز کو بھارتی حکام نے سرحد پار کرنے سے روکا، ترجمان دفتر خارجہ
ثالثوں کی موجودگی میں مذاکرات کا آغاز مقامی ہوٹل میں ہوا، پاکستانی وفد مشیر قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک، اور افغان طالبان کا وفد ملا عبدالحق واثق کی سربراہی میں ہوٹل پہنچا
حکومت کو قومی اسمبلی میں 237 ارکان کی حمایت حاصل، آئینی ترمیم کی منظوری کیلئے 224 ووٹ درکار ہیں، سینیٹ میں جے یو آئی یا اے این پی کے 3 ووٹ درکار ہوں گے۔
پاکستان مزید کسی کشیدگی کا نہیں امن کا خواہاں ہے، لیکن طالبان حکومت سے توقع رکھتا ہے کہ وہ بین الاقوامی برادری سے کیے گئے وعدوں کی پاسداری کرے، ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی
پاکستان نے دہشت گردی اور فتنۃ الخوارج کے خلاف مؤثر اقدامات کیے ہیں، لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا ایبٹ آباد کی جامعات کے طلبہ اور اساتذہ سے اظہار خیال
عام انتخابات 2024 کے بعد صحافیوں، میڈیا پروفیشنلز کیخلاف نفرت انگیزی میں بہت اضافہ ہوا، ملک کے تقریباً تمام حصے صحافت کیلئے غیر محفوظ بن گئے ہیں، فریڈم نیٹ ورک کی جاری کردہ سالانہ امپیونٹی رپورٹ 2025
ہماری حکومت کا مؤقف وہی ہے، جو عمران خان کا ہے اور جو ہم اندر کہتے ہیں، وہی باہر بھی کہتے ہیں، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو
اہم ملاقات میں ملکی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا، چیئرمین پیپلزپارٹی نے کشمیر میں حکومت سازی کے عمل میں سربراہ جے یو آئی (ف) سے مشاورت بھی کی۔
پاکستان کے برعکس افغان طالبان کے دلائل غیر منطقی اور زمینی حقائق سے ہٹ کر ہیں، صاف دکھائی دے رہا ہے کہ افغان طالبان کسی اور ایجنڈے پر چل رہے ہیں، سیکیورٹی ذرائع
قانون نافذ کرنے والے ادارے قومی ایکشن پلان کے تحت جاری وژن 'عزمِ استحکام' کے مطابق انسدادِ دہشت گردی مہم پوری قوت کے ساتھ جاری رکھیں گے، آئی ایس پی آر
عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ ان غیر قانونی اقدامات کو روکنے کے لیے ’فوری اور فیصلہ کن کارروائی‘ کرے اور قابض اسرائیلی افواج کو بین الاقوامی قانون کی مسلسل خلاف ورزیوں پر جوابدہ ٹھہرائے، دفتر خارجہ
مارے گئے دہشت گرد پہاڑی غار میں پناہ لیے ہوئے تھے، جن پر فضائی نگرانی کے ذریعے مسلسل نظر رکھی جارہی تھی، موزوں وقت پر ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا گیا، سیکیورٹی ذرائع
گرفتار خود کش بمبار کے انکشافات اس بات کا ثبوت ہیں کہ افغان طالبان کم عمر نوجوانوں کی ذہن سازی کر رہے ہیں، ان نوجوانوں کو افواج پاکستان کے خلاف دہشتگردانہ سر گرمیوں پر اُکسایا جاتا ہے، سیکیورٹی ذرائع