Live Ghaza Conflict

الخدمت فاؤنڈیشن کی امدادی سرگرمیوں کے ذریعے غزہ کے متاثرین کی مدد

جماعت اسلامی کی فلاحی تنظیم الخدمت فاؤنڈیشن نے غزہ میں اسرائیلی بمباری کے متاثرین کی مشکلات کو کم کرنے کی کوشش میں...

جماعت اسلامی کی فلاحی تنظیم الخدمت فاؤنڈیشن نے غزہ میں اسرائیلی بمباری کے متاثرین کی مشکلات کو کم کرنے کی کوشش میں مصر کے العریش ہوائی اڈے پر غزہ کے لوگوں کے لیے امدادی سامان روانہ کرتے ہوئے سرگرمیوں میں تیزی کردی ہے۔

تنظیم کی طرف سے پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ساتھ مل کر فاؤنڈیشن نے جامع امدادی پیکج بھیجا ہے، جس میں ضروری اشیا بشمول خوراک، ادویات، حفظان صحت کی کٹس، ڈیلیوری کٹس اور بچوں کی کٹس شامل ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ فاؤنڈیشن پانچ اضافی طیارے بھیجنے کے لیے تیار ہے جس میں ضروری اشیا پہلے سے ہی شپنگ پوزیشن میں ہیں۔