Live Ghaza Conflict

جبالیہ پناہ گزین کیمپ میں اسرائیلی بمباری سے 80 افراد جان بحق ہوئے، وزارت صحت

فلسطینی وزارت صحت کے عہدیدار نے بتایا کہ جبالیہ پناہ گزین کیمپ میں اسرائیلی کارروائی سے جاں بحق افراد کی تعداد بڑھ...

فلسطینی وزارت صحت کے عہدیدار نے بتایا کہ جبالیہ پناہ گزین کیمپ میں اسرائیلی کارروائی سے جاں بحق افراد کی تعداد بڑھ کر 80 ہوگئی ہے۔

خبرایجنسی اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق عہدیدار نے بتایا کہ جبالیہ کیمپ میں اقوام متحدہ کے تحت چلنے والے الفخورہ اسکول میں ابتدائی طور پر 50 لوگوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی تھی۔

وزارت صحت کے عہدیدار نے بتایا کہ جبالیہ کیمپ میں ایک اور فضائی کارروائی میں ایک ہی خاندان کے 32 افراد جاں بحق ہوگئے، جن میں 19 بچے شامل ہیں۔

جبالیہ غزہ میں سب سے بڑا پناہ گزین کیمپ ہے جہاں 16 لاکھ بے گھر افراد موجود ہیں۔

اسرائیلی فوج نے اس حوالے سے فوری طور پر کوئی ردعمل نہیں دیا اور اقوام متحدہ کے فلسطینی مہاجرین کے ادارے نے بھی کوئی بیان جاری نہیں کیا۔