Live Ghaza Conflict

صدر مملکت کے متنازع بیان پر نگران وزیر خارجہ کی وضاحت

نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے فلسطین اور اسرائیل سے متعلق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے متنازع بیان پر وضاحت...

نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے فلسطین اور اسرائیل سے متعلق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے متنازع بیان پر وضاحت دے دی۔

سینیٹ میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے جلیل عباس جیلانی نے کہا کہ (ایوانِ صدر سے) جو پریس ریلیز جاری ہوئی اس میں وزارت خارجہ کا اِن پُٹ نہیں تھا۔

انہوں نے کہا کہ معلوم نہیں صدر نے یہ بات کس تناظر میں کہی، ہماری پالیسی کبھی بھی ’ایک ریاستی حل‘ نہیں رہی، جب یہ معاملہ علم میں آیا تو ہم نے پریس ریلیز جاری کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے وضاحت جاری کی اور او آئی سی سیکرٹریٹ کو بھی بھجوایا، ہمارے بیان کو میڈیا نے بھی موضوع بحث بنایا۔