لائف اسٹائل

اداکار سوشل میڈیا اسٹارز کو کمتر سمجھتے ہیں، ٹک ٹاکر اذلان شاہ

فہد مصطفیٰ نے گزشتہ ماہ نومبر میں ایک پوڈکاسٹ میں کہا تھا کہ ٹک ٹاکرز مواد کے نام پراپنے خاندان کو بیچ رہے ہیں۔

معروف ٹک ٹاکر جوڑی اذلان شاہ اور وریشا جاوید نے نام لیے بغیر فہد مصطفیٰ کی تنقید پر انہیں کرارا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ دراصل اداکار اب بھی یوٹیوبرز، سوشل میڈیا انفلوئنسرز اور ٹک ٹاکرز کو کمتر سمجھتے ہیں۔

فہد مصطفیٰ نے گزشتہ ماہ نومبر میں ایک پوڈکاسٹ میں کہا تھا کہ ٹک ٹاکرز مواد کے نام پراپنے خاندان کو بیچ رہے ہیں، انٹرنیٹ پر صبح، دوپہر، شام کچن اور گھر کی باتیں شئیر کررہے ہوتے ہیں، لوگ قبرستان تک بھی نہیں چھوڑتے، یہ کون سا مواد ہے؟

فہد مصطفیٰ کے مذکورہ بیان پر پہلے بھی بعض ٹک ٹاکرز اور سوشل میڈیا اپنا رد عمل دے چکے ہیں، اب ازلان شاہ اور وریشا جاوید نے بھی بیان دے دیا۔

دونوں ٹک ٹاکرز نے کنول آفتاب اور جلال کریم کے پوڈ کاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے سوشل میڈیا انفلوئنسرز پر کی جانے والی تنقید بھی کھل کر بات کی۔

دونوں ٹک ٹاکرز نے فہد مصطفیٰ کا نام لیے بغیر کہا کہ وہ بھی مواد تخلیق کرتے ہیں جب کہ ٹک ٹاکرز بھی کانٹینٹ کریئیٹرز ہیں، البتہ دونوں شعبوں کے افراد کا طریقہ کار مختلف ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ بہت سارے ٹک ٹاکرز میاں اور بیوی ہوتے ہیں، اس لیے وہ بعض اوقات بولڈ مواد بھی تخلیق کرتے ہیں لیکن ایسا کہنا درست نہیں کہ وہ اپنے خاندان کو بیچ رہے ہوتے ہیں۔

ٹک ٹاکرز کا کہنا تھا کہ عام لوگ یہی بات کرتے تو کوئی بات نہیں تھی لیکن یہ بات ایک اداکار نے کی جو کہ تکلیف دہ ہے۔

ٹک ٹاکر اذلان شاہ کا کہنا تھا کہ دراصل اداکاروں نے تاحال سوشل میڈیا کی طاقت کو سمجھا ہی نہیں ہے، انہیں علم نہیں کہ اب سوشل میڈیا کیا چیز بن چکا ہے اور جن کو اندازا ہوچکا ہے، انہوں نے یوٹیوب پر اپنے چینل بنا کر پلے بٹن تک بھی حاصل کرلیے۔

اذلان شاہ کے مطابق دراصل اداکاروں کی جانب سے ایسی بات کہنا ان کے دل میں سوشل میڈیا انفلوئنسرز کے لیے حسد اور نفرت کا ظاہر کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس سے بات بھی معلوم ہوتی ہے کہ اداکار خود کو ٹک ٹاکرز سے بڑا سمجھتے ہیں اور وہ سوشل میڈیا انفلوئنسرز کو کمتر سمجھتے ہیں۔

اداکار ارسلان فیصل شادی کے بندھن میں بندھ گئے، ویڈیوز وائرل

مسیحی برادری کے تہوار پر ’کرسمس ٹری‘ سجانے پر ماورا حسین کو تنقید کا سامنا

’گندے برتن سے بچا ہوا کھانا کھانا پڑا‘، کومل میر کی ویڈیو وائرل