Dawn News Television

شائع 21 جنوری 2024 04:46pm

پنجاب میں 7 ہزار 832 پولنگ اسٹیشنز انتہائی حساس، 15 ہزار 155 حساس قرار

الیکشن کمیشن نے پنجاب میں 7 ہزار 832 پولنگ اسٹیشنز انتہائی حساس اور 15 ہزار 155 پولنگ اسٹیشنز کو حساس قرار دے دیئے۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق الیکشن کمیشن نے پنجاب میں 27 ہزار 475 پولنگ اسٹیشنز کو غیر حساس قرار دیا، ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز کے لیے 47 ہزار اور حساس پولنگ اسٹیشنز کے لیے 75 ہزار 775 اہلکار درکار ہوں گے۔

اس کے علاوہ فوج یا رینجرز تعیناتی کی صورت میں انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز کے لیے 31 ہزار 328 اہلکار درکار ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق ہر حلقے میں کوئیک ریسپانس فورس کے طور پر 200 اہلکار تعینات ہوں گے جب کہ الیکشن ڈیوٹی کے لیے مجموعی طور پر 2 لاکھ 32 ہزار 666 اہلکار تعینات ہوں گے۔

Read Comments