Live Election 2024

میڈیا نمائندگان کو الیکشن 2024 سے متعلق معلومات فراہم کرنے کا حکم

الیکشن کمیشن نے میڈیا نمائندگان کو انتخابات سے متعلق مکمل معلومات فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔ ’ڈان نیوز‘ کے مطابق...

الیکشن کمیشن نے میڈیا نمائندگان کو انتخابات سے متعلق مکمل معلومات فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق ترجمان الیکشن کمیشن نے چاروں صوبائی الیکشن کمشنرز کو مراسلہ لکھ دیا جس میں میڈیا نمائندگان کو الیکشن سے متعلق معلومات فراہم کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق عام انتخابات کی تیاریاں حتمی مراحل میں ہیں، صوبائی الیکشن کمشنرز اور ترجمان میڈیا کے ساتھ باقاعدگی سے رابطہ کریں، صحافیوں کو انتخابی تیاریوں سے متعلق آگاہ رکھا جائے۔