Live Election 2024
خیبرپختونخوا: ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر مانیٹرنگ افسران کی کارروائیاں، اعداد و شمار جاری
خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں امیدواران کی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیاں خلاف ورزیوں کیخلاف مانیٹرنگ افسران کی...
خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں امیدواران کی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں پر مانیٹرنگ افسران کی کارروائیوں کے اعداد و شمار جاری ہوگئے ہیں۔
ڈان نیوز کے مطابق اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ صوبے بھر میں مجموعی طور پر 38 لاکھ 8 ہزار روپے جرمانے عائد کیے گئے جبکہ پشاور ڈویژن میں مجموعی طور پر 8 لاکھ 50 ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے گئے ہیں۔
اعداد و شمار میں مزید کہا گیا ہے کہ ملاکنڈ ڈویژن میں 7 لاکھ 85 ہزار روپے، ہزارہ ڈویژن میں 3 لاکھ 69 ہزار روپے جرمانے اور مردان ڈویژن میں 2لاکھ 55 ہزار روپے جرمانے عائد کئے گئے ہیں۔
اس کے علاوہ کوہاٹ ڈویژن میں 8 لاکھ 44 ہزار روپے جرمانے لگائے گئے، بنوں ڈویژن میں 3 لاکھ 5 ہزار روپے اور ڈی آئ خان ڈویژن میں 4 لاکھ روپے جرمانے عائد کیے گئے ہیں۔