Live Election 2024

سربراہ استحکام پاکستان پارٹی جہانگیر ترین نے لودھراں میں اپنا ووٹ کاسٹ کردیا

سربراہ استحکام پاکستان پارٹی جہانگیر ترین نے لودھراں میں اپنا ووٹ کاسٹ کردیا. ڈان نیوز کے مطابق لودھراں میں ووٹ کاسٹ...

سربراہ استحکام پاکستان پارٹی جہانگیر ترین نے لودھراں میں اپنا ووٹ کاسٹ کردیا.

ڈان نیوز کے مطابق لودھراں میں ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد جہانگیر ترین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے گھر کا پولنگ اسٹیشن ہے، اپنا ووٹ کاسٹ کرنے آیا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ ووٹ ایک امانت اور طاقت ہے، ووٹ کو ضائع نہیں کرنا، سب لوگ گھروں سے نکل کر اپنا ووٹ کاسٹ کریں۔

جہانگیر ترین نے کہا کہ جہاں جہاں استحکام پاکستان پارٹی کے امیدوار ہیں سب جیتیں گے، پانچ سال کے لیےحکومت بنے تاکہ معیشت مستحکم ہوسکے، معیشت مستحکم ہوگی تو ملک مضبوط ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ انٹرنیٹ کی بندش کے حوالے سے مجھے علم نہیں ، ایسا نہیں ہونا چاہیے، ہمارے جوانوں پر دہشت گرد حملوں کی مذمت کرتا ہوں۔