Live Election 2024

سندھ اسمبلی کی تمام 130 نشتسوں کے نتائج جاری، پیپلزپارٹی 84 پر کامیاب

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے سندھ اسمبلی کی تمام 130 نشتسوں کے نتائج جاری کردیے ہیں۔ الیکشن کمیشن کی ویب...

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے سندھ اسمبلی کی تمام 130 نشتسوں کے نتائج جاری کردیے ہیں۔

الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر جاری کردہ غیرحتمی نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی نے سندھ اسمبلی کی 84 نشتسیں جیت کر واضح برتری حاصل کرلی۔

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) نے 28 نشستیں حاصل کیں جبکہ آزاد امیدواروں نے 14 نشستوں پر کامیابی حاصل کی۔

جماعت اسلامی اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کو سندھ اسمبلی کی 2، 2 نشستوں پر کامیابی مل سکی۔