Live Election 2024
تحقیقات ہونی چاہیے کہ کمشنر راولپنڈی کی آٹھ دن کیا مصروفیات رہیں، مریم اورنگزیب
مسلم لیگ(ن) کی سینئر رہنما مریم اورنگزیب نے کمشنر کراچی کے دھاندلی کے الزامات کی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے...
مسلم لیگ(ن) کی سینئر رہنما مریم اورنگزیب نے کمشنر کراچی کے دھاندلی کے الزامات کی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہتحقیقات ہونی چاہیے کمشنر راولپنڈی کی آٹھ دن کیا مصروفیات رہیں۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ راولپنڈی ڈویژن میں کسی امیدوار کو پچاس ہزار کی لیڈ سے نہیں جتوایا گیا اور اگر انتخابات میں کوئی جعل سازی ہوئی ہے تو عدالت لے کر جاؤ۔
ان کا کہنا تھا کہ اس دھاندلی کا کوئی میسج، کوئی فون کال، کوئی تو ثبوت تو ہوگا، آپ سے حساب مانگو تو اداروں پر چڑھ دوڑتے ہیں۔
مسلم لیگ(ن) کی رہنما نے کہا کہ اس بات کی تحقیقات ہونی چاہیے کہ کمشنر راولپنڈی کی آٹھ دن کیا مصروفیات رہیں۔