لائف اسٹائل

دیشا پٹانی کے بولڈ فوٹوشوٹ پر پاکستانی برانڈ کو تنقید کا سامنا

زیادہ تر صارفین نے دیشا پٹانی کو انتہائی بولڈ انداز میں دکھانے اور لان کے کپڑوں کو مکمل لباس کے بجائے تنگ اور مختصر دکھانے پر ناراضگی کا اظہار کیا۔

پاکستانی کلاتھنگ برانڈ حسین ریہار کی جانب سے بولی وڈ اداکارہ دیشا پٹانی کے بولڈ فوٹوشوٹ پر تنقید کا سامنا ہے۔

پاکستانی برانڈ نے حال ہی میں بھارتی اداکارہ سے لان کی اپنی نئی ملبوسات کی تشہیر کروائی اور دیشا پٹانی کے فوشوٹ کو فیشن میگزین ایلے کے سر روق کی زینت بھی بنایا گیا۔

پاکستان برانڈ کے لیے کرائے گئے دیشا پٹانی کے فوٹوشوٹ کی تصاویر وائرل ہوگئیں، جس پر صارفین نے پاکستانی برانڈ کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے اس کی تشہیر پر ناراضگی کا اظہار کیا۔

زیادہ تر صارفین نے دیشا پٹانی کو انتہائی بولڈ انداز میں دکھانے اور لان کے کپڑوں کو مکمل لباس کے بجائے تنگ اور مختصر دکھانے پر ناراضگی کا اظہار کیا۔

مداحوں نے دیشا پٹانی کی تصاویر پر کمنٹس کرتے ہوئے لکھا کہ پاکستانی کلاتھنگ برانڈز پاگل ہوچکے ہیں، وہ اپنے ملک کے بجائے بھارتی اداکاراؤں کو تشہیری مہم میں بولڈ انداز میں دکھانے پر فخر کر کر رہے ہیں۔

بعض صارفین نے نشاندہی کی اور برانڈز سے مطالبہ کیا کہ کم سے کم وہ گرمیوں کے لان کے جوڑوں کو مکمل رہنے دیں۔

کچھ افراد نے لکھا کہ پاکستانی برانڈ نے جس بھارتی اداکارہ کو تشہیر کے لیے منتخب کیا، اسی اداکارہ نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے برانڈ کا نام تک نہیں لکھا۔

دیشا پٹانی سے قبل گزشتہ ماہ بھارتی اداکارہ پلک تیواری اور سونم باجوہ بھی پاکستانی کلاتھنگ برانڈز کی تشہیری مہمات کا حصہ بنی تھیں، جن پر پاکستانی افراد نے غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارتی ماڈلز کی خدمات کیوں حاصل کی گئیں؟

بھارتی اداکاراؤں کے پاکستانی برانڈز کی تشہیر میں نظر آنے کے بعد گزشتہ ماہ فروری میں ہی ماہرہ خان بھی بھارتی کلاتھنگ برانڈ کی تشہیر میں نظر آئیں تھیں اور اب دیشا پٹانی بھی پاکستانی برانڈ کی تشہیر میں نظر آگئیں۔

احسن خان اور سونم باجوہ کے فوٹوشوٹ کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل

بھارتی ماڈلز کے پاکستانی برانڈز میں کام کرنے پر مداح ناراض

ماہرہ خان کے بھارتی کلاتھنگ برانڈ کے فوٹوشوٹ کی تصاویر وائرل