Live Election 2024

تحریک انصاف کا حالیہ گرفتاریوں کیخلاف قومی اسمبلی میں احتجاج کا فیصلہ

8 فروری 2024 کو ہونے والے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کےخلاف احتجاج کے دوران رہنماؤں اور کارکنوں کی گرفتاریوں پر...

8 فروری 2024 کو ہونے والے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کےخلاف احتجاج کے دوران رہنماؤں اور کارکنوں کی گرفتاریوں پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے قومی اسمبلی میں احتجاج کا فیصلہ کیا ہے۔

تحریک انصاف نے کل قومی اسمبلی کے اجلاس میں گرفتاریوں کامعاملہ اٹھانے کا اعلان کرتے ہوئےسردار لطیف کھوسہ نے کہا کہ عید کے بعد زور دار تحریک چلےگی، جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی (ف)، جماعت اسلامی اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) بھی نکلےگی۔

انہوں نے کہا کہ گرفتارارکان اسمبلی اپنی گرفتاریوں کے خلاف تحاریک استحقاق بھی اسمبلیوں میں جمع کرائیں گے، کل قومی اسمبلی کےاجلاس میں گرفتاریوں کا معاملہ اٹھائیں گے، آئی جی پنجاب اوردیگرحکام کےخلاف تحریک استحقاق لائی جائےگی۔

لطیف کھوسہ نے کہا کہ پنجاب میں حکومت کس کی ہے، صرف پنجاب پولیس پی ٹی آئی پریلغار کیوں کررہی ہے، اسلام آباد ،خیبر پختونخوا، سندھ بلوچستان میں پولیس کی ایسی یلغار نہیں ہوئی۔