Live Election 2024
زبردستی قابض حکمران اقتدار بچانے کیلئے ظلم و جبر کی بدترین مثال قائم کر رہے ہیں، پی ٹی آئی
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) نے انتخابی نتائج میں مبینہ ردوبدل کے خلاف احتجاج میں شریک قائدین و کارکنان کی...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) نے انتخابی نتائج میں مبینہ ردوبدل کے خلاف احتجاج میں شریک قائدین و کارکنان کی گرفتاریوں کی شدید مذمت کی ہے۔
پی ٹی آئی نے کور کمیٹی تحریک انصاف کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری اپنے اعلامیے میں کہا کہ پولیس کی جانب سے تحریک انصاف کے سینئر رہنما و سینئر وکلا لطیف کھوسہ اور سلمان اکرم راجا کو پُرامن احتجاج کا آئینی حق استعمال کرنے پر گرفتار کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔
کور کمیٹی تحریک انصاف نے کہا کہ عوام کا مینڈیٹ چھین کر ملک پر زبردستی قابض ہونے والے غیر آئینی حکمران اپنا جعلی اقتدار بچانے کے لیے لاقانونیت ، نا انصافی اور ظلم و جبر کی بدترین مثال قائم کر رہے ہیں۔