Live Election 2024

تاجک صدر آصف علی زرداری کو ٹیلی فون، صدر مملکت بننے پر مبادکباد

تاجک صدر نے آصف علی زرداری کو پاکستان کا صدر منتخب ہونے پر تہہ دل سے مبارکباد پیش کی دونوں صدور کا باہمی دلچسپی کے...

صدر مملکت آصف علی زرداری کو تاجکستان کے صدر امام علی رحمان نے ٹیلی فون کرکے پاکستان کا صدر منتخب ہونے پر تہہ دل سے مبارکباد پیش کی۔

ٹیلی فونک رابطے کے دوران دونوں صدور نے باہمی دلچسپی کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مضبوط بنانے کی خواہش کا اعادہ کیا۔