Live Election 2024
ملکی تاریخ میں پہلی بار سویلین حکومت میں سینیٹ غیرفعال
ملکی تاریخ میں پہلی بار سویلین حکومت میں سینیٹ غیر فعال ہوگئی۔ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور ڈپٹی چیئرمین مرزا...
ملکی تاریخ میں پہلی بار سویلین حکومت میں سینیٹ غیر فعال ہوگئی۔
’ڈان نیوز ’ کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور ڈپٹی چیئرمین مرزا آفریدی 11 مارچ کو اپنی 6 سالہ مدت مکمل کرنے کے بعد ریٹائر ہوگئے۔
سینیٹ کے چئیرمین اور ڈپٹی چئیرمین کا عہدہ خالی ہوگیا، سینیٹ رولز میں چیئرمین سینیٹ اسپیکر پیٹرن نہ ہونے کے باعث سینیٹ کا کوئی سربراہ نہیں ہے۔
چیئرمین سینیٹ کو اسپیکر طرز کا اختیار دینے کی سینیٹ رولز میں ترمیم سے متعلق تجویز پر اتفاق نہیں ہوسکا تھا۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے 2 اپریل کو سینیٹ الیکشن کرانے کا اعلان کیا ہے۔