Live Election 2024

عطا اللہ تارڑ نے وزیر اطلاعات و نشریات کے عہدے کا چارج سنبھال لیا

عطا اللہ تارڑ نے وزارت اطلاعات و نشریات کا چارج سنبھال لیا وزارت اطلاعات کے دروازے صحافی برادری کے لیے کھلے رہیں گے،...

رہنما مسلم لیگ (ن) عطا اللہ تارڑ نے وزیر اطلاعات و نشریات کے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق ایک بیان میں عطا اللّٰہ تارڑ نے کہا کہ وزارت اطلاعات کے دروازے صحافی برادری کے لیے کھلے رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت اور میڈیا کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت ہے، حکومتی اقدامات اور پالیسیوں کو عوام تک پہنچانے کے لیے میڈیا کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ عوام اور حکومت کے درمیان میڈیا پُل کا کردار ادا کرتا ہے، میڈیا کے کردار کو بہتر طریقے سے نبھانے کی ضرورت ہے۔