لائف اسٹائل

شان شاہد کی بیٹی فلم ڈیبیو کرنے کو تیار

بڑے فلمی خاندان سے تعلق ہونے کی وجہ سے کچھ پریشانی بھی ہے لیکن والد کے ساتھ کے باعث ہر کام کرلوں گی، بہشت شاہد

پاکستانی فلموں کے ماضی کے مقبول ہیرو شان شاہد کی بیٹی بہشت شاہد نے تصدیق کی ہے کہ وہ جلد ہی فلم ڈیبیو کرتی دکھائی دیں گی۔

بہشت شاہد کی وائرل ہونے والی مختصر ویڈیو میں انہوں نے فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے سمیت اپنے مستقبل کے منصوبوں پر کھل کر بات کی۔

مذکورہ ویڈیو بہشت شاہد کی جانب سے کچھ عرصہ قبل والد کے ہمراہ دیے گئے ایک انٹرویو کی ہے، جس میں شان شاہد نے بھی اس بات پر خوشی کا اظہار کیا تھا کہ ان کی بیٹی فلم ڈیبیو کرنے جا رہی ہیں۔

ویڈیو میں شان شاہد کی صاحبزادی نے تصدیق کی کہ وہ اداکارہ اور بطور لکھاری فلم ڈیبیو کرنے جا رہی ہیں اور مستقبل میں ان کا ہدایت کاری کا بھی ارادہ ہے۔

ایک سوال پر بہشت شاہد نے کہا کہ والد، دادی اور خاندان کے دیگر افراد کو دیکھ کر انہیں فلموں میں کام کرنے کا شوق ہوا اور وہ اچھی شہرت کے حامل فلمی خاندان سے ہونے کی وجہ سے کچھ پریشان بھی ہیں۔

ان کے مطابق چوں کہ ان کا تعلق فلمی خاندان سے ہے تو ان پر ذمہ داری بھی ہے، اس لیے وہ انہیں کچھ پریشان ہے لیکن والد کے ساتھ کی وجہ سے انہیں کوئی مسئلہ نہیں ہوگا اور وہ ہر وہ کام کریں گی جس متعلق والد انہیں کہیں گے۔

مستقبل میں گلوکاری کرنے سے متعلق بھی انہوں نے لب کشائی کی اور کہا کہ گلوکاری ایک بہت وسیع اور الگ فیلڈ ہے، ابھی اس متعلق کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔

اگرچہ بہشت شاہد نے فلم ڈیبیو کی تصدیق کی، تاہم انہوں نے اپنے ڈیبیو فلم سے متعلق کوئی معلومات فراہم نہیں کی، تاہم امکان ہے کہ ان کی پہلی فلم کو ان کے والد نے ہی پروڈیوس کیا ہوگا اور وہ بھی اس میں ان کے ساتھ دکھائی دیں گے۔

خیال رہے کہ گزشتہ برس بہشت شاہد کی شادی کی ایک تقریب میں ڈانس کرنے کی ویڈیو بھی وائرل ہوئی تھی، جس پر لوگوں نے ان کی تعریفیں کی تھیں۔

بشریٰ انصاری نے پہلی بار اپنے دوسرے شوہر کے ہمراہ ویڈیو جاری کردی

سلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ کرنے والے 2 افراد گرفتار

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد صنم جنگ کے امید سے ہونے کی افواہیں