لائف اسٹائل

اداکار ارسلان فیصل کے ہاں بچے کی پیدائش

صبا فیصل نے انسٹاگرام پر اپنے ہاں تیسرے پوتے کی پیدائش کی تصدیق کرتے ہوئے پوتے کا نام بھی بتایا۔

سینیئر اداکارہ صبا فیصل کے چھوٹے صاحبزادے ارسلان فیصل اور نشا طلعت کے ہاں شادی کے ایک سال بعد پہلے بچے کی پیدائش ہوگئی۔

صبا فیصل نے انسٹاگرام پر اپنے ہاں تیسرے پوتے کی پیدائش کی تصدیق کرتے ہوئے پوتے کا نام بھی بتایا۔

اداکارہ نے لکھا کہ وہ اور ان کے شوہر تیسرے پوتے کے دادا اور دادی بن گئی، ان کے بیٹے ارسلان اور بہو نشا کے ہاں حذیفہ ارسلان کی پیدائش ہوئی ہے۔

اداکارہ نے بہو کی گود بھرائی کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ وہ پہلے سے ہی دو پوتوں کی دادی اور دادا ہیں۔

صبا فیصل کی جانب سے اپنے ہاں تیسرے پوتے کی پیدائش کی پوسٹ پر شوبز شخصیات اور مداحوں نے کمنٹس کرتے ہوئے انہیں مبارک باد پیش کی۔

اداکارہ کی پوسٹ پر متعدد شخصیات نے ان کے لیےنیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے ان کے اہل خانہ کی صحت اور سلامتی کی دعائیں بھی کیں۔

صبا فیصل کے چھوٹے بیٹے اداکار ارسلان فیصل دسمبر 2023 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے، ان کی شادی کی ویڈیوز و تصاویر وائرل ہوگئی تھیں۔

شادی کے ایک سال سے کم وقفے بعد اب ان کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش پر شوبز شخصیات اور مداحوں نے انہیں مبارک باد پیش کی ہے۔

صبا فیصل کو چھوٹے بیٹے سے پوتے سے بڑے بیٹے سے بھی دو پوتے ہیں۔

اداکار ارسلان فیصل شادی کے بندھن میں بندھ گئے، ویڈیوز وائرل

بیٹا 10 ماہ بعد میری پسند کی لڑکی سے شادی کے لیے راضی ہوا، صبا فیصل

بیٹے اور بہو کو گھر میں خوش آمدید کہنے کے طریقے پر صبا فیصل کو تنقید کا سامنا