لائف اسٹائل

ہانیہ عامر کو ’جل پری‘ اسٹائل کے فوٹوشوٹ پر تنقید کا سامنا

’ڈمپل گرل‘ کو بولڈ فوٹو شوٹ کروانا اور پھر اسے انسٹاگرام پر شیئر کرنا مہنگا پڑگیا،مداحوں نے تصاویر کو نامناسب قرار دے دیا

معروف اداکارہ ہانیہ عامر کے بولڈ ’برتھ ڈے‘ فوٹو شوٹ پر انہیں تنقید کا سامنا ہے۔

ڈراما سیریل ’کبھی میں کبھی تم‘ سے ٹی وی ناظرین کے دل جیتنے والی معروف اداکارہ نے حال ہی میں اپنی سالگرہ منائی۔

’ڈمپل گرل‘ نے اپنے برج سے مطابقت رکھتے ہوئے تھیم ’مرمیڈ‘ پر فوٹو شوٹ بھی کروایا۔

تاہم، انہیں بولڈ فوٹو شوٹ کروانا اور پھر اسے انسٹاگرام پر شیئر کرنا مہنگا پڑگیا۔

تصاویر میں انہیں کسی جل پری کے انداز میں دیکھا جا سکتا ہے۔

ڈمپل گرل پانی میں ایک چمکدار پلاسٹک جیسا لباس پہنے نظر آرہی ہیں، جس سے صارفین ناخوش دکھائی دیے۔

اداکارہ کا بولڈ انداز ان کے مداحوں کو ایک آنکھ نہیں بھایا اور صارفین نے اپنی چہیتی اداکارہ کو آڑے ہاتھوں لیا۔

بہت سے لوگ ہانیہ عامر کے شوٹ کو اخلاقیات سے عاری قرار دیتے دکھائی دیے۔

کچھ صارفین کے مطابق اداکارہ کا مذکورہ فوٹو شوٹ بولی وڈ کی توجہ حاصل کرنے کا ذریعہ ہے۔

ایک صارف نے اداکارہ کی تصاویر پر تنقید کرتے ہوئے انہیں پلاسٹک سرجری کی دکان بھی کہہ دیا۔

یاد رہے کہ اداکارہ یشما گل کی بہن کی شادی کی تقریب میں بھی دیگر اداکاراؤں سمیت ہانیہ عامر کو ڈانس اور لباس کے حوالے سے تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

فیکٹ چیک: ہانیہ عامر کی وائرل بولڈ ویڈیو جعلی ہے

ہانیہ عامر اور یشما گل کے لباس کی بات نہیں کی، حنا خواجہ بیات

ہانیہ عامر سے اچھے تعلقات ہیں، بادشاہ