لائف اسٹائل

کبریٰ خان اور گوہر رشید کی نکاح کی نئی ویڈیو وائرل

کبریٰ خان اور گوہر رشید نے گزشتہ ہفتے سعودی عرب میں نکاح کے بعد خانہ کعبہ کے سامنے کھچوائی گئی تصاویر شیئر کرتے ہوئے نئی زندگی شروع کرنے کی تصدیق کی تھی

اداکارہ کبریٰ خان اور گوہر رشید نے گزشتہ ہفتے سعودی عرب میں نکاح کرنے کے بعد خانہ کعبہ کے سامنے کھچوائی گئی تصاویر شیئر کی تھیں۔

دونوں نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے بتایا تھا کہ دونوں نے 12 فروری کو نکاح کیا اور اب ان کی نکاح کے بعد اہل خانہ کے ہمراہ بنوائی گئی نئی ویڈیو سامنے آگئی۔

وائرل ہونے والی مختصر ویڈیو میں کبریٰ خان اور گوہر رشید کو خانہ کعبہ کے احاطے میں اہل خانہ کے ہمراہ ویڈیوز بنواتے دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد بعض سوشل میڈیا پیجز نے دعویٰ کیا کہ دونوں نے اہل خانہ اور انتہائی قریبی افراد کے لیے سعودی عرب میں ہی ولیمے کا اہتمام بھی کیا۔

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد مداحوں سمیت شوبز شخصیات نے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مبارک باد پیش کی۔

دونوں کے حوالے سے پہلے ہی خبریں تھیں کہ دونوں سعودی عرب کے مقدس مقامات پر نکاح کریں گے اور فروری کے اختتام تک شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

دونوں کی جانب سے نکاح کی تصدیق کیے جانے سے قبل دونوں کی شادی کی متعدد تقریبات کراچی میں منعقد ہوئیں، جن کی ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہوئی تھیں۔

دونوں مبہم انداز میں اپنی جلد شادی کی بھی تصدیق کرتے آ رہے تھے جب کہ ان کے درمیان گزشتہ چند سال سے تعلقات تھے۔

سعودی عرب میں نکاح اور اہل خانہ سمیت قریبی رشتے داروں کے لیے ولیمے کا اہتمام کیے جانے کے بعد خیال کیا جا رہا ہے کہ دونوں کی جانب سے رواں ماہ کے اختتام تک پاکستان میں بھی شوبز شخصیات اور دوستوں کے لیے ولیمے کی تقریب منعقد کی جائے گی۔

کبریٰ خان اور گوہر رشید کی شادی کی تقریبات شروع، میڈیا کا دعویٰ

کبریٰ خان اور گوہر رشید سعودی عرب میں نکاح کریں گے، میڈیا کا دعویٰ

کبریٰ خان اور گوہر رشید کی ڈھولکی کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل