سنگاپور: 8 سالہ پاکستانی طالبہ نے بین الاقوامی مقابلے میں گولڈ میڈل جیت لیا
سنگاپور میں 8 سالہ پاکستانی طالبہ انارہ بہرام درانی نے بین الاقوامی مقابلے میں گولڈ میڈل جیت کر شاندار کارنامہ انجام دے دیا ہے۔
ڈان نیوز کے مطابق انارہ بہرام درانی نے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اور ریاضی کے بین الاقوامی مقابلوں میں گولڈ میڈل جیتا۔
سنگاپور میں منعقدہ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اور ریاضی کے بین الاقوامی مقابلوں میں پاکستان کی 8 سالہ طالبہ انارہ بہرام درانی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گولڈ میڈل جیت لیا۔
مقابلے میں پاکستان سے 15 طلبہ فائنل راؤنڈ تک پہنچے، جہاں 13 ممالک کے 177 شرکا کے درمیان سخت مقابلہ ہوا۔
پاکستانی طالبہ نے کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اسے دن رات کی محنت کا ثمر قرار دیا۔
بین الاقوامی سطح پر پاکستانی طالب علموں کی یہ کامیابیاں اس بات کا ثبوت ہیں کہ اگر مواقع میسر ہوں توپاکستانی نوجوان ہرمیدان میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منواسکتے ہیں۔