سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، پہلا روزہ کل ہوگا
امارات، انڈونیشیا اور آسٹریلیا میں بھی رمضان کا چاند نظر آگیا ہے، جہاں پہلا روزہ یکم مارچ بروز ہفتہ کو ہوگا۔
سعودی عرب میں رمضان المبارک 1446 ھ کا چاند نظر آگیا، پہلا روزہ کل یکم مارچ بروز ہفتہ ہوگا۔
عرب میڈیا نے رپورٹ کیا کہ سپریم کورٹ کے ماتحت رویت ہلال کے ادارے نے توثیق کی ہے کہ سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا ہے۔
سعودی حکام نے بتایا کہ سعودی عرب میں پہلی تراویح کا آغاز ہوگیا ہے۔
اسی طرح امارات میں بھی رمضان کا چاند نظر آگیا ہے، جبکہ انڈونیشیا اور آسٹریلیا میں بھی پہلا روزہ یکم مارچ بروز ہفتہ کو ہوگا۔
ملائشیا میں بھی یکم رمضان اتوار 2 مارچ کو ہوگا۔
واضح رہے کہ پاکستان بھر میں چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی، لہٰذا ملک میں پہلا روزہ 2 مارچ بروز اتوار ہوگا، اس بات کا اعلان چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔