سائنس و ٹیکنالوجی

واٹس ایپ پر ویڈیو اور آڈیو کال کے فیچر کی آزمائش

صارفین کو آڈیو اور ویڈیو کالز کرنے کے لیے کمپیوٹر اور لیپ ٹاپ میں بھی ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کرنے کی ضرورت نہیں رہے گی۔
Welcome

انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ کی جانب سے ویب براؤزر پر واٹس ایپ کو استعمال کرنے والے صارفین کے لیے آڈیو اور ویڈیو کال کے فیچر کو پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

اس وقت واٹس ایپ ویب پر صارفین آڈیو اور ویڈیو کال کا فیچر استعمال نہیں کر پاتے، البتہ واٹس ایپ کے ویب براؤزر پر صارفین محدود پیمانے پر مذکورہ فیچر استعمال کر پاتے ہیں۔

لیکن نئی اپڈیٹس کے بعد واٹس ایپ کے صارفین کسی بھی ویب براؤزر پر ویڈیو اور آڈیو کال کر سکیں گے۔

واٹس ایپ کی اپڈیٹس پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ کے مطابق ماہرین کی جانب سے واٹس ایپ ویب براؤزر پر آڈیو اور ویڈیو کال کے فیچر پر کام جاری ہے، جسے جلد پیش کردیا جائے گا۔

ابھی مذکورہ فیچر تک محدود صارفین کو رسائی دے کر اس پر آزمائش شروع کردی گئی، تاہم اگلے مرحلے میں اس تک زیادہ صارفین کو رسائی دے کر اس پر آزمائش کی جائے گی۔

فیچر کی کامیاب آزمائش کے بعد اسے صارفین کے لیے پیش کردیا جائے گا، جس کے بعد صارفین واٹس ایپ کو کسی بھی ویب براؤزر پر استعمال کرتے وقت کمپیوٹر سے بھی اس پر آڈیو اور ویڈیوز کالز کر سکیں گے۔

صارفین کو آڈیو اور ویڈیو کالز کرنے کے لیے کمپیوٹر اور لیپ ٹاپ میں بھی ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کرنے کی ضرورت نہیں رہے گی، وہ چاہیں تو ایپ کو ویب براؤز پر کو کھول کر اس پر کالز فیچر کو استعمال کر سکیں گے۔

واٹس ایپ اسٹیٹس پر طویل ویڈیو شیئر کرنے کا فیچر دیے جانے کا امکان

واٹس ایپ میسیجز کے ریپلائیز تھریڈ کی صورت میں پیش کرنے کا امکان

واٹس ایپ پر صارفین کو ذاتی اے آئی چیٹ بنانے تک رسائی دیے جانے کا امکان