لائف اسٹائل

’ڈائن‘ ڈرامے میں دوسری شادی کے بعد مرد کو گولیاں دینے کا منظر دکھانے پر تنازع

احسن خان، مہوش حیات اور حرا مانی کے ڈرامے ’ڈائن‘ کی ایک قسط میں دکھایا گیا تھا کہ احسن خان سے پہلی ملاقات کے دوران ان کی دوسری بیوی گولیاں ساتھ لاتی ہے۔

احسن اقبال، مہوش حیات اور حرا مانی کے ڈرامے ’ڈائن‘ میں دوسری شادی کے بعد مرد کو گولیاں دینے کے تنازع پر احسن خان نے خاموشی توڑتے ہوئے کہا ہے کہ وہ عام سا منظر تھا لیکن لوگوں نے اس پر میمز بنا کر اسے وائرل کردیا۔

احسن خان نے ’دی کرنٹ‘ سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ڈرامے کی ایک قسط میں ان کی پہلی بیوی حرا مانی ان کی دوسری شادی مہوش حیات سے کراتی ہیں اور جب پہلی بار مہوش حیات کو ان کے پاس بھیجا جاتا ہے تو اسے ساتھ میں دوائی دی جاتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ڈرامے میں نوکرانی نے مہوش حیات کو گولیاں دیتے ہوئے واضح طور پر کہا کہ سائیں کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے، انہیں گولیاں دینا لیکن لوگوں نے اس کا مطلب غلط نکالا۔

اداکار کا کہنا تھا کہ مذکورہ قسط کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین نے میمز بنائیں، ایک تصویر میں ایک طرف حرا مانی، دوسری طرف مہوش حیات اور درمیان میں انہیں دکھا کر گولیاں بھی دکھائی گئیں۔

احسن خان نے مسکراتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا پر دعوے کیے جا رہے ہیں کہ ایسی گولیاں مرد کو طاقت کے لیے دی جاتی ہیں، وہ اس گندے معاملے پر بات بھی ںہیں کرنا چاہتے۔

ان سے قبل اداکارہ نادیہ خان، عتیقہ اوڈھو اور مرینہ خان نے ’ڈائن‘ ڈرامے کی مذکورہ قسط پر تبصرہ کرتے ہوئے ڈرامے میں دکھائے گئے مناظر پر کڑی تنقید کی تھی۔

نادیہ خان نے کہا تھا کہ ’ڈائن‘ ڈراما بچوں کے ساتھ دیکھنے کا نہیں ہے، اگرچہ ڈراما مزاحیہ اور اچھا لگتا ہے لیکن بچوں کے ساتھ نہیں دیکھا جا سکتا۔

ان کے مطابق ڈرامے میں بچے کی خواہش، دوسری شادی اور پھر احسن خان کو گولیاں دینے کے منظر سے بچوں کے ذہنوں میں سوالات آتے ہیں، اس لیے ڈراما بچوں کے ساتھ نہیں دیکھا جا سکتا۔

نادیہ خان نے بتایا کہ ڈرامے میں احسن خان کو گولیاں دینے کا مںظر دکھانے کے لیے جب انہوں نے احسن خان سے پوچھا کہ انہیں کس چیز کی گولیاں دی گئی تھیں تو اداکار نے کہا کہ انہیں سر درد کی گولیاں دی گئی تھیں۔

پروگرام میں نادیہ خان نے احسن خان کا وائس میسیج بھی سنایا تھا۔

خیال رہے کہ ’ڈائن‘ کی دسویں قسط میں احسن خان کی دوسری اہلیہ مہوش حیات کو شوہر سے پہلی بار ملاقات کرتے وقت ساتھ میں گولیاں لاتے دکھایا گیا تھا۔

مہوش حیات کو احسن خان کی نوکرانی زبردستی شوہر کے پاس کمرے میں بھیجتی ہیں اور ساتھ میں انہیں گولیاں دے دیتی ہیں جب کہ مذکورہ مناظر کے وقت حرا مانی یعنی احسن خان کی پہلی بیوی گھر چھوڑ کر چلی جاتی ہیں۔

’ڈائن‘ کے ساتھ مہوش حیات کی 9 سال بعد ٹی وی پر واپسی

مہوش حیات کی ٹیلی وژن پر واپسی، ڈرامے کا ٹریلر ریلیز

مہوش حیات کا 8 سال بعد ڈراموں میں واپسی کا امکان