دنیا

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی پوپ لیو کی تقریب حلف برداری میں شرکت

چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے حکومت اور پاکستانی عوام کی نیک تمنائیں پوپ لیو چہار دہم کو پہنچائیں
Welcome

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پوپ لیو کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کو بین المذاہب ہم آہنگی اور خیرسگالی کی علامت قرار دیا ہے۔

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے روم کے شہر ویٹی کن میں پوپ لیو XIV کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کرکے پاکستان کی نمائندگی کی۔

چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے حکومت اور پاکستانی عوام کی نیک تمنائیں پوپ لیو XIV کو پہنچائیں۔

چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ بین المذاہب مکالمے، امن اور باہمی احترام پاکستان کی پالیسی کا اہم جزو ہے، قائداعظم کے وژن کے مطابق پاکستان میں تمام مذاہب کو آزادی اور وقار سے جینے کا حق حاصل ہے۔

چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پاکستان کا عالمی سطح پر امن، ہم آہنگی اور بین المذاہب احترام کا مثبت پیغام ہے۔

پوپ لیو کی حلف برداری تقریب میں دنیا بھر کے سربراہان مملکت اور عالمی رہنماؤں نے شرکت کی۔