لائف اسٹائل

’شبانہ‘ سے ملنے کی ہانیہ عامر کی ویڈیو وائرل

شبانہ جیلانی کو سندھ حکومت نے پاکستانی لڑکے کی محبت میں امریکا سے کراچی پہنچنے والی امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنسن کی حفاظت اور دیکھ بھال کے لیے تعینات کیا تھا۔
Welcome

مقبول اداکارہ ہانیہ عامر کی جانب سے انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی سندھ پولیس کی افسر ’شبانہ‘ سے ملنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

سندھ پولیس کی افسر شبانہ جیلانی نے ہانیہ عامر سے ملاقات کی مختصر ویڈیو شیئر کی، جس میں ادکارہ کو ان سے خوشی سے ملتے دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میں ہانیہ عامر خوشی سے شبانہ کو گلے لگاتے ہوئے ان سے معلوم کرتی سنائی دیتی ہیں کہ وائرل ہونے والی شبانہ آپ ہیں؟

شبانہ جیلانی کی جانب سے بتانے کے بعد اداکارہ انہیں گلے لگا لیتی ہیں، جس کے بعد سندھ پولیس کی خاتون افسر نے ان کی محبتوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

شبانہ جیلانی سندھ پولیس کی افسر ہیں، جنہیں سندھ حکومت نے پاکستانی لڑکے کی محبت میں امریکا سے کراچی پہنچنے والی امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنسن کی حفاظت اور دیکھ بھال کے لیے تعینات کیا تھا۔

اونیجا اینڈریو رابنسن کی دیکھ بھال کے دوران شبانہ جیلانی کی امریکی خاتون کے ساتھ متعدد ویڈیوز وائرل ہوئی تھیں، جن میں امریکی خاتون ان کی تعریفیں کرتی اور ان سے اظہار محبت کرتی دکھائی دیں۔

اونیجا اینڈریو رابنسن نے متعدد ویڈیوز میں اپنے منفرد انگریزی لہجے میں شبانہ کا نام لے کر ان سے اظہار محبت بھی کیا تھا جب کہ انہیں اپنی ٹیم کا رکن بھی قرار دیا تھا۔

اونیجا اینڈریو رابنسن چار ماہ تک پاکستان میں موجود رہی تھیں اور فروری کے اختتام پر انہیں واپس روانا کیا گیا، وہ اپریل کے آغاز میں امریکا میں منظر عام پر آئیں اور اس کے بعد بھی انہوں نے شبانہ کے لیے متعدد ویڈیوز اور انٹرویوز میں محبت کا اظہار کیا تھا۔

اونیجا اینڈریو رابنسن پاکستان آنے کے بعد انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئی تھیں جب کہ ان کی ویڈیوز وائرل ہونے اور ان کی جانب سے شبانہ کے لیے ڈائلاگز بولنے کے بعد شبانہ بھی عالمی سطح پر وائرل ہوگئی تھیں۔

اونیجا ایڈریو کا امریکا پہنچنے پر سندھ پولیس کی افسر ’شبانہ‘ کے لیے پیغام

پاکستان آنے کے بعد وائرل ہونے والی امریکی خاتون نیویارک پہنچ گئیں

ماہرہ خان کی ’شبانہ‘ فیم اونیجا اینڈریو سے ملاقات، ویڈیو وائرل