لائف اسٹائل

محنت سے تیار کیا گیا کام عوام تک نہ پہنچے تو تکلیف ہوتی ہے، موسیقار ’ابیر گلال‘

ہر وہ چیز جس پر میں دل سے کام کرتا ہوں وہ میرے لیے خاص ہوتی ہے، کوئی بھی پراجیکٹ اگر رُک جائے تو مجھے دکھ ہوتا ہے۔ موسیقار امیت ترویدی
Welcome

پاکستانی اداکار فواد خان کی بولی وڈ فلم ابیر گلال کی موسیقی ترتیب دینے والے موسیقار امیت ترویدی نے کہا ہے کہ انہیں اپنی فلم کے بائیکاٹ پر دکھ ہے۔

حال ہی میں ہندوستان ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے امیت ترویدی نے کہا کہ ہر وہ چیز جس پر میں دل سے کام کرتا ہوں وہ میرے لیے خاص ہوتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر میرا کوئی بھی پراجیکٹ رُک جائے تو مجھے دکھ ہوتا ہے، محنت کرکے چیزیں بنائی جاتی ہیں.

ان کا کہنا تھا کہ موسیقار یا فنکار کا کام موسیقی ترتیب دینا ہوتا ہے، وہ محنت اور لگن سے اس لیے موسیقی ترتیب دیتا ہے تاکہ اس کا کام عام افراد تک پہنچے لیکن جب وہ کام عوام تک نہیں پہنچتا تو تکلیف ہوتی ہے۔

امیت ترویدی نے دبئی میں’ابیر گلالُ کی میوزک لانچ کی تقریب میں بھی شرکت کی تھی اور انہوں نے فواد خان کے ساتھ فلم کے گانے بھی گنگنائے تھے۔

خیال رہے کہ فواد خان اس فلم کے ذریعے تقریباً ایک دہائی بعد بالی وڈ میں واپسی کر رہے تھے۔ وہ آخری بار 2016 میں بھارتی فلموں میں دکھائی دیے تھے۔

ابیر گلال کی ریلیز 12 مئی کو متوقع تھی، تاہم اپریل کے آخر میں مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں سیاحوں پر ہونے والے دہشت گرد حملے کے بعد، جس میں متعدد افراد جاں بحق ہوئے، فلم کی ریلیز کو موخر کر دیا گیا۔

اسی دوران، بھارتی حکومت نے پاکستان کے نیوز اور ڈرامہ ٹی وی چینلز کے یوٹیوب اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس بھی بلاک کر دیے۔

مزید برآں، بالی وڈ میں شامل متعدد پاکستانی فنکاروں کو ان کی فلموں کے پروموشنل مواد سے بھی ہٹا دیا گیا، ان فنکاروں میں ماہرہ خان، ماورا حسین اور صبا قمر شامل ہیں۔

’من مست ملنگ‘ کے رومانوی مناظر پر شدید تنقید

وینا ملک سے رشتہ کیوں ختم ہوا؟ ببرک شاہ کا انکشاف

فیروز خان ساتھی اداکاروں کو مرعوب کرنے کی کوشش کرتے ہیں، نادیہ افگن