لائف اسٹائل

شوہر کے سامنے حرا مانی کو ایوارڈ اور گلدستہ دیے جانے پر صارفین کے دلچسپ تبصرے

کچھ صارفین نے لکھا کہ اداکارہ ’مانی‘ سے ہی حرا مانی بنی ہیں لیکن اس باوجود وہ شوہر کو عزت نہیں دے رہیں جب کہ بعض نے ان پر شوہر کو نظر انداز کرنے کا الزام بھی عائد کیا۔

اداکارہ حرا مانی کو حال ہی میں ایک تقریب کے دوران گلدستہ اور ایوارڈ دیا گیا، جس کی ویڈیو وائرل ہونے پر صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے کیے جا رہے ہیں۔

اداکارہ تقریب میں شوہر مانی کے ہمراہ شریک ہوئیں، جس دوران اداکارہ کے شوہر کو ان کے مقابلے نظر انداز کیا گیا۔

حرا مانی کی جانب سے شیئر کی گئی مختصر ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ جیسے ہی تقریب میں شرکت کے لیے ہال میں پہنچتی ہیں تو منتظمین کی جانب سے صرف انہیں خوش آمدید کہتے ہوئے گلدستہ پیش کیا جاتا ہے۔

ویڈیو میں اداکارہ کے شوہر کو بھی ان کے ہمراہ دیکھا جا سکتا ہے جب کہ تقریب میں حرا مانی کو ایوارڈ بھی دیا گیا، جس پر صارفین نے دلچسپ تبصرے کیے۔

سوشل میڈیا صارفین نے تبصرے کرتے ہوئے لکھا کہ حرا مانی کے مقابلے ان کے شوہر کو نظر انداز کیا گیا، شوہر کے سامنے بیوی کو ایوارڈ اور گلدستہ دیا گیا لیکن انہیں کچھ نہیں دیا گیا۔

زیادہ تر خواتین نے دلچسپ تبصرے کیے، بعض نے لکھا کہ انہیں ویڈیو دیکھ کر شرمندگی ہو رہی ہے جب کہ کچھ خواتین نے لکھا کہ اداکارہ کے شوہر کو بھی پوچھ لیا کریں۔

کچھ افراد نے یہ بھی لکھا کہ ویڈیو دیکھ کر لگتا ہے کہ مانی بیوی ہیں جب کہ حرا مانی شوہر ہیں۔

بعض افراد نے حرا مانی کو آڑے ہاتھوں بھی لیا اور لکھا کہ وہ شوہر کے سامنے زیادہ نخرے دکھا رہی ہیں اور خود کو بہتر سمجھ رہی ہیں۔

کچھ صارفین نے لکھا کہ اداکارہ ’مانی‘ سے ہی حرا مانی بنی ہیں لیکن اس باوجود وہ شوہر کو عزت نہیں دے رہی ہیں جب کہ بعض نے سوال اٹھایا کہ وہ تقریب میں شوہر کو نظر انداز کیوں کر رہی ہیں؟

’ڈاکٹرز کیا کہہ رہے ہیں‘، حرا مانی کو ویڈیو پر تنقید کا سامنا

سوشل میڈیا ٹرولنگ نے ’بولنے سے پہلے سوچنا‘ سکھادیا ہے، حرا مانی

شادی کی تقریبات میں حرا مانی کو بولڈ ڈانس کرنے پر تنقید کا سامنا