دنیا

الجیریا: انتخابی دھوکا دہی کے الزامات پر 3 سابق صدارتی امیدواروں سمیت 80 افراد کو سزائیں

کاروباری خاتون سعیدہ نغزا، سابق وزیر بلقاسم سہلی کو الیکشن میں شرکت کیلئے درکار دستخط کیلئے رقم ادا کرنے کے الزام میں 10، 10 سال قید، نغزا کے 3 بیٹوں کو بھی سزا
Welcome

شمالی افریقہ کے ملک الجیریا میں 3 سابق صدارتی امیدواروں سمیت درجنوں ملزمان کو انتخابی دھوکا دہی کے الزامات پر قید کی سزا سنادی گئی ہے۔

ڈان اخبار میں شائع فرانسیسی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق عدالتی ذرائع نے بتایا ہے کہ کاروباری خاتون سعیدہ نغزا، سابق وزیر بلقاسم سہلی اور نسبتاً غیر معروف شخصیت عبدالحکیم حمادی کو گزشتہ ستمبر میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں شرکت کے لیے درکار دستخط حاصل کرنے کی غرض سے رقم ادا کرنے کے الزام میں 10، 10 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

8 مئی کو عوامی استغاثہ نے ایک مقدمے میں (جو صرف 9 دن جاری رہا) 10 سال قید اور 10 لاکھ الجزائری دینار (7 ہزار 600 ڈالر) جرمانے کی سزا کی درخواست کی تھی۔

سابق وزیر نغزا کے 3 بیٹوں سمیت 70 دیگر افراد کو بھی 5 سے 8 سال قید کی سزائیں سنائی گئی ہیں۔