لائف اسٹائل

نظر بد برحق ہے، جب جب بچوں کی تصاویر شیئر کرتی ہوں، وہ بیمار پڑ جاتے ہیں، ندا یاسر

میری شادی کی 23 ویں سالگرہ ہے، میں نے سوشل میڈیا پر اس کی پوسٹ بھی کی ہے، اب دیکھتے ہیں کب تک میرا اور شوہر کا جھگڑا ہوتا ہے، ٹی وی میزبان

ٹی وی میزبان ندا یاسر نے کہا ہے کہ نظر بدحق ہے، لوگوں کی نظر لگتی ہے، انہوں نے جب جب بچوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں، ان کے بچے اگلے ہی دن بیمار ہوگئے۔

ندا یاسر نے حال ہی میں اپنے مارننگ شو میں ’نطر بد‘ کے موضوع پر بات کی اور شو میں شریک ہونے والی اداکاراؤں نے بھی اس پر اظہار خیال کیا۔

ندا یاسر کا کہنا تھا کہ چوں کہ وہ کئی سال سے مارننگ شو کر رہی ہیں، انہیں ہر روز کئی گھنٹے تک کیمرا کے سامنے بیٹھنا پڑتا ہے، اس لیے اب انہیں کیمرا سے ڈر نہیں لگتا۔

انہوں نے کہا کہ یومیہ کیمرا کے سامنے دیر تک بیٹھنے کے بعد اب ان کی عادت ہوچکی ہے، اس لیے وہ کیمرا کے سامنے بھی ہر بات سوچے سمجھے بغیر بول دیتی ہیں، جس کا انہیں نقصان بھی ہوتا ہے۔

ندا یاسر کا کہنا تھا کہ وہ اور یاسر نواز ہمیشہ کیمرا کے سامنے اپنی اچھائیوں کے بجائے اپنی برائیاں بتاتے ہیں لیکن اس باوجود ان کے ساتھ مسائل ہوتے ہیں، انہیں نظر لگتی ہے۔

ٹی وی میزبان کے مطابق ماضی میں وہ سوچتی تھیں کہ بعض شوبز شخصیات بچوں کی تصاویر شیئر کرتے وقت ان کے چہروں پر ایموجیز کیوں لگاتی ہیں؟ لیکن اب انہیں سمجھ آیا ہے کہ وہ ایسا کیوں کرتی ہیں۔

اسی دوران انہوں نے انکشاف کیا کہ نظر بد برحق ہے، اسی لیے انہوں نے نوٹ کیا اور دیکھا ہے کہ جب جب انہوں نے اپنے بچوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں تو اگلے ہی دن ان کے بچے بیمار پڑ جاتے ہیں۔

ٹی وی میزبان کا کہنا تھا کہ تصاویر شیئر کرنے کے اگلے ہی روز یا چند دن بعد لازمی طور پر ان کے بچوں کو صحت کے مسائل ضرور ہوتے ہیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ نظر بد لگتی ہے، یہ جاننے کے باوجود بھی وہ احتیاط نہیں کرتیں جب کہ پروگرام میں آن اسکرین بھی ہر بات کردیتی ہیں جب کہ انہیں ہر چیز کا پتا بھی ہے۔

ندا یاسر نے اسی دوران یہ بھی کہا کہ ان کی شادی کی 23 ویں سالگرہ ہے اور انہوں نے سوشل میڈیا پر اس کی پوسٹ بھی کی ہے، اب دیکھتے ہیں کب تک ان کے اور شوہر کے درمیان جھگڑا ہوتا ہے۔

ندا یاسر کا اسکول میں نقل کرنے کا اعتراف

غلطی سے ایک اداکارہ کی شادی کا اعلان کیا، ندا یاسر نے انمول بلوچ سے معافی مانگ لی

ندا یاسر اور رابعہ انعم کے درمیان تین سال بعد اختلافات ختم، تعلقات بحال