سائنس و ٹیکنالوجی

واٹس ایپ پر ذاتی اے آئی چیٹ بوٹ بنانے کی آزمائش

صارفین مختلف اقسام کی اے آئی چیٹس بناتے وقت مذکورہ چیٹس کی ترجیحات بھی بوٹس میں شامل کریں گے۔

انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ پر ذاتی یا اپنی پسند کا آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) چیٹ بوٹ بنانے کے فیچر کی آزمائش شروع کردی گئی۔

مارچ 2025 میں یہ خبر سامنے آئی تھی کہ واٹس ایپ پر صارفین کو ذاتی یا اپنی پسند کے اے آئی چیٹ بوٹ بنانے کے فیچر تک رسائی دی جائے گی۔

اور اب خبر سامنے آئی ہے کہ مذکورہ فیچر پر آزمائش شروع کردی گئی، ابتدائی طور پر محدود صارفین کو اس تک رسائی دے دی گئی۔

واٹس ایپ کی اپڈیٹس پر نظر رکھنے والی ویب سائٹenter link description here کے مطابق ذاتی یا پسند کے اے آئی چیٹ بوٹ بنانے کے آزمائشی فیچر پر محدود صارفین کو رسائی دی گئی ہے۔

فیچر کے تحت صارفین مختلف اے آئی چیٹس بنا سکیں گے، انہیں اپنی پسند کے مطابق نام اور ٹاسک بھی دے سکیں گے۔

صارفین مختلف اقسام کی اے آئی چیٹس بناتے وقت مذکورہ چیٹس کی ترجیحات بھی بوٹس میں شامل کریں گے۔

مذکورہ چیٹ بوٹس کسی بھی چیٹ باکس کی طرح ہوں گی اور چیٹ باکسز صارف کی جانب سے دی گئی ترجیحات کے مطابق معلومات فراہم کریں گی۔

مثال کے طور پر اگر کوئی صارف صحت کا کردار بناکر اس سے متعلق کوئی چیٹ بنائے گا تو مذکورہ چیٹ اسے صحت سے متعلق ہی معلومات فراہم کرے گا، اسی طرح اگر کوئی صارف انٹرٹینمنٹ یا کھیل کا چیٹ بوٹ بنائے گا تو چیٹ اسے مذکورہ موضوعات سے متعلق ہی معلومات فراہم کرے گا۔

مذکورہ چیٹ باکس ایسے ہی کام کریں گے، جیسے اس وقت واٹس ایپ میں موجود میٹا اے آئی بوٹ کام کرتا ہے۔

واٹس ایپ پر مذکورہ چیٹ بوٹ کی آزمائش کے بعد مذکورہ فیچر کو باضابطہ طور پر پیش کیا جائے گا، جس کے بعد میٹا کے دیگر پلیٹ فارمز جیسا کہ فیس بک اور انسٹاگرام پر بھی اس فیچر کو پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

میٹا کا پرائیویسی مسائل کا جائزہ لینے کیلئے اے آئی نظام متعارف کرانے کا فیصلہ

گوگل کی نئی ایپ متعارف، اب صارفین اے آئی ماڈلز آف لائن بھی استعمال کرسکیں گے

’ویوو‘ ایس سیریز کے دو فونز پیش