لائف اسٹائل

نادیہ خان نے خود کبھی ڈراما نہیں بنایا، وہ دوسروں کو سکھائیں گی کہ ڈراما کیسے بنتا ہے؟ یاسر حسین

نادیہ خان کو اداکاری کے حوالے سے نہیں جانتا، انہیں ان کے ’ہیپی ٹو یو‘ کے مارننگ شوز کی میزبانی سے جانتا ہوں، اداکار

اداکار و ہدایت کار یاسر حسین نے ایک بار پھر نادیہ خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے خود کبھی ڈراما نہیں بنایا، وہ دوسرو کو کیسے سکھا رہی ہیں کہ ڈراما کیسے بنتا ہے؟

یاسر حسین نے حال ہی میں ’سنو ٹی وی‘ کے پروگرام میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر گفتگو کی۔

پروگرام کے دوران انہوں نے ایک سوال کے جواب میں نادیہ خان کی جانب سے ڈراموں پر تبصرے کیے جانے اور ان کی جانب سے ڈراموں کو نمبرز دیے جانے پر بھی بات کی۔

یاسر حسین کا کہنا تھا کہ وہ نادیہ خان کو اداکاری کے حوالے سے نہیں جانتے، وہ انہیں مارننگ شوز کی میزبانی سے جانتے ہیں۔

ان کے مطابق ماضی میں مستنضر حسین تارڑ مارننگ شوز کرتے تھے جو لاجواب ہوا کرتے تھے، پھر نادیہ خان کو ’ہیپی ٹو یو‘ والے مارننگ شوز لے کر آئیں۔

انہوں نے نادیہ خان کے مارننگ شوز پر بھی طنز کی اور ہاتھوں کے اشاروں سے ان کے مارننگ شوز کو ’ہیپی ٹو یو‘ والے شوز قرار دیا۔

یاسر حسین نے مزید کہا کہ اب اگر نادیہ خان انہیں بتائیں گی کہ ڈراما کیسے بنتا ہے جو کہ انہوں نے کبھی نہیں بنایا تو پھر وہ کیسے ان کی بات مانیں گے؟

ان کا کہنا تھا کہ وہ تو نادیہ خان کی بات نہیں مانیں گے،کیوں کہ انہوں نے خود کبھی ڈراما نہیں بنایا۔

ساتھ ہی انہوں نے سب کو پیغام دیا کہ نادیہ خان کی بات کو کوئی بھی سیریس نہ لے۔

یاسر حسین نے بات کو جاری رکھتے ہوئے مزید کہا کہ نادیہ خان نے اپنے پروگرام ’کیا ڈراما ہے‘ میں بڑی بیوقوفانہ بات کر رہی تھیں کہ انہیں ایک بہت بڑے ہدایت کار نے فون کرکے کہا کہ یاسر حسین کے ڈرامے کو اتنے زیادہ نمبرز کیوں دیے ہیں؟

انہوں نے طنزیہ انداز میں مسکراتے ہوئے کہا کہ پہلی بات بڑا ہدایت کار نادیہ خان کو کیوں فون کرے گا؟ اور دوسری بات یہ کہ بڑے ڈائریکٹر کے پاس اتنا وقت کیوں ہوگا کہ وہ ان کو فون کر رہا ہے؟

یاسر حسین کا کہنا تھا کہ بڑا ہدایت کار نادیہ خان کو کیوں فون کر کے کہے گا کہ آپ نے فلاں ڈرامے کو چار نمبرز کیوں دیے؟ اس کے دو نمبرز بنتے ہیں؟

انہوں نے مزید کہا کہ کسی بڑے ہدایت کار کے پاس اتنا وقت کیسے ہوگاکہ وہ نادیہ خان کو شو دیکھے گا، پھر انہیں فون کرے گا۔

یاسر حسین نے مسکراتے ہوئے کہا کہ دراصل نادیہ خان بتانا چاہ رہی تھیں کہ ان کا ڈراموں پر تنقید کرنے کا پروگرام بہت اچھا ہے۔

بچوں کا شوق ہے، 12 بھی ہوں تو کوئی مسئلہ نہیں، یاسر حسین

دوسری شادی اور غیر ازدواجی تعلقات کے معاملات میں لڑکیاں غلط ہوتی ہیں، یاسر حسین

اداکاری کے بعد یاسر حسین کا ہدایت کاری میں ڈیبیو