میگا بجٹ فلم ’لو گُرُو‘ کا شاندار پریمیئر
ہمایوں سعید اور ماہرہ خان کی رومانٹک کامیڈی فلم ’لو گُرُو‘ کے شاندار پریمیئر کے انعقاد کی ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہوگئی۔
فلم کے پریمیئر میں مرکزی کاسٹ سمیت پوری ٹیم نے شرکت کی جب کہ دیگر شوبز شخصیات بھی شریک ہوئیں۔
پریمیئر میں شرکت کی ماہرہ خان اور دیگر اداکاراؤں کی ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہوگئیں، جن پر صارفین نے دلچسپ تبصرے بھی کیے۔
میگا بجٹ فلم کے پریمیئر میں فواد خان، صبا فیصل، تابش ہاشمی، فرحان سعید، عروہ حسین اور دیگر شوبز شخصیات نے بھی شرکت کی۔
پریمیئر کا انعقاد لاہور میں کیا گیا، اس دوران فلم کی خصوصی اسکریننگ بھی کی گئی، شوبز شخصیات سمیت دیگر افراد نے فلم کی کہانی اور مناظر کی تعریفیں کیں۔
پریمیئر میں شرکت کی ماہرہ خان، عروہ حسین، صبا فیصل اور ان کی بیٹی سعدیہ فیصل کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہوگئیں۔
’لو گُرُو‘ کے پریمیئر سے چند دن قبل ’دیمک‘ کا پریمیئر بھی ہوا تھا، جس کے بعد 6 جون کو دونوں فلموں کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں ریلیز کیا جائے گا۔
ہمایوں سعید نے ’لو گُرُو‘ کی پروموشن کے دوران بتایا تھا کہ مذکورہ فلم ان کی مہنگی ترین فلم ہے، جس میں 25 کروڑ روپے سے بھی زائد کا بجٹ لگا اور انہیں پوری امید ہے کہ فلم 100 کروڑ روپے سے زائد کی کمائی کرے گی۔
پروموشن کی ایک تقریب کے دوران ماہرہ خان نے بھی فلم کی کمائی 100 کروڑ روپے تک جانے کی اجتماعی دعا بھی کرائی تھی، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔