لائف اسٹائل

ہانیہ عامر نے حج کی سعادت حاصل کرلی

اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اس مقدس سفر کے دوران منیٰ سے تصاویر شیئر کیں، ان تصاویر میں وہ عبایا میں ملبوس دکھائی دے رہی ہیں

شوبز انڈسٹری کی مقبول اداکارہ ہانیہ عامر نے حج کی سعادت حاصل کرلی ہے۔

ہانیہ عامر پاکستان کی معروف اداکارہ ہیں، جن کے انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد 1 کروڑ 86 لاکھ سے زائد ہے۔

وہ کئی مشہور ڈراموں میں اپنی شاندار اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں، جن میں کبھی میں کبھی تم، تتلی، میرے ہمسفر، دل رُبا اور مجھے پیار ہوا تھا شامل ہیں۔

گزشتہ روز اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اس مقدس سفر کے دوران منیٰ سے تصاویر شیئر کیں، ان تصاویر میں وہ عبایا میں ملبوس دکھائی دے رہی ہیں، جب کہ تصویر کے کیپشن میں انہوں نے مداحوں کو ”چاند مبارک“ کا پیغام دیا۔

آج عید کے دن ہانیہ عامر کی جانب سے عبایا میں لی گئی تصاویر میں مداحوں کو عید کی مبارکباد بھی دی گئی ہے، جس پر شوبز سے وابستہ متعدد شخصیات اور مداحوں کی بڑی تعداد انہیں حج کی ادائیگی پر مبارکباد پیش کررہے ہں۔

خیال رہے کہ حجاج کرام گزشتہ رات منیٰ میں گزارنے کے بعد آج تینوں شیطانوں کی رمی میں مصروف ہیں۔

گزشتہ روز حجاج کرام بڑے شیطان کی رمی کرنے کے بعد جانور کی قربانی اور سرمنڈوا کر احرام کھول چکے ہیں۔

رواں سال حج ادا کرنے والی شوبز شخصیات

عیدالاضحیٰ کے موقع پر میگا بجٹ فلمیں ’لو گرو‘ اور ’دیمک‘ ریلیز، شائقین میں جوش و خروش

علی ظفر نے ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے لیے جذباتی نظم شیئر کردی