لائف اسٹائل

پاکستانی شوبز ستاروں کی مداحوں کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد

عید کے اس پُرمسرت موقع پر شوبز ستارے بھی سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے مداحوں کو عید کی خوشیوں میں شریک کر رہے ہیں، اداکارہ عائزہ خان نے دانش تیمور کے ہمراہ ویڈیو شیئر کی

عیدالاضحیٰ کے پُرمسرت موقع پر پاکستانی شوبز ستاروں نے مداحوں کو دل کی گہرائیوں سے عید کی مبارکباد دی ہے۔

ملک بھر میں آج عیدالاضحیٰ مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے اور سنتِ ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے اللہ کی راہ میں جانوروں کی قربانی بھی دی جارہی ہے۔

عید کے اس پُرمسرت موقع پر شوبز ستارے بھی سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے مداحوں کو عید کی خوشیوں میں شریک کررہے ہیں۔

اداکارہ ثنا جاوید نے شوہر و کرکٹر شعیب ملک کے ہمراہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو عید کی مبارکباد دی۔

میزبان و اداکارہ ندا یاسر نے شوہر یاسر نواز کے ہمراہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے عید مبارک کا پیغام دیا۔

مشہور ٹک ٹاکر ربیکا خان نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو عید کی مبارکباد دی۔

اداکارہ عائزہ خان نے شوہر و اداکار دانش تیمور کے ہمراہ خوبصورت ویڈیو شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو عید کی مبارکباد دی۔

ہانیہ عامر نے حج کی سعادت حاصل کرلی

عیدالاضحیٰ کے موقع پر میگا بجٹ فلمیں ’لو گرو‘ اور ’دیمک‘ ریلیز، شائقین میں جوش و خروش

علی ظفر نے ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے لیے جذباتی نظم شیئر کردی