لائف اسٹائل

ہاروی وائنسٹن کے خلاف ریپ کے دوبارہ مقدمے کے دلائل مکمل

مجھے افسوس ہے کہ میں نے اپنے خاندان کو اس مشکل سے گزارا ، میں نے اپنی بیوی کو اس مشکل سے گزارا اور میں نے غیر اخلاقی کام کیا، فلم پروڈیوسر

بدنام زمانہ ہولی وڈ پروڈیوسر ہاروی وائنسٹن نے اپنے خلاف ریپ کے دوبارہ ٹرائل کے اختتام پر تسلیم کیا کہ انہوں نے ”غیر اخلاقی“ حرکت کی لیکن اس بات پر بضد رہے کہ انہوں نے کوئی مجرمانہ فعل نہیں کیا۔

ہاروی وائنسٹن کے جنسی جرائم کے دوبارہ مقدمے میں ان کی قسمت سے متعلق فیصلے کے لیے جیوری کے غور و فکر کے لیے کچھ دن کا وقت مانگ لیا اور رواں ہفتے جیوری کسی بھی وقت ان کا فیصلہ محفوظ کر سکتی ہے یا اسے سنایا بھی جا سکتا ہے۔

خبر رساں ادارے ’ایجنسی فرانس پریس‘ (اے ایف پی) کے مطابق 6 جون کو جیوری اراکین نے کہا کہ انہیں ہاروی وائنسٹن کے لیے فیصلے پر غور کرنے کے لیے ”مزید وقت“ درکار ہے اور 10 جون جیوری ان کے خلاف فیصلہ محفوظ کرنے یا سنانے کے لیے دوبارہ غور و فکر کرے گی۔

اگرچہ ہاروی وائنسٹن نے گواہ کے کٹہڑے میں آکر بیان نہیں دیا لیکن انہوں نے جمعہ کو نجی ٹی وی کے انٹرویو میں بات اور کہا کہ مجھے افسوس ہے کہ میں نے اپنے خاندان کو اس مشکل سے گزارا ، میں نے اپنی بیوی کو اس مشکل سے گزارا اور میں نے غیر اخلاقی کام کیا لیکن کبھی غیر قانونی اور مجرمانہ فعل نہیں کیا۔

گزشتہ ہفتے 6 جون کو 12 افراد پر مشتمل جیوری پینل نے ہاروی وائنسٹن کی سابقہ اسسٹنٹ مریم ہیلی (ممی ہیلی) کی جذباتی گواہی کا دوبارہ پڑھا ہوا اور بیان کو سنا۔

اب جیوری کو یہ فیصلہ کرنا ہے کہ کیا ہاری وائنسٹن مجرم ہیں یا نہیں؟ اگر مجرم ہیں تو انہیں کتنے سال کی سزا دی جائے؟

اس مقدمے میں تین خواتین کجا سکولا، مریم (ممی) ہیلی اور جیسیکا من نے وائنسٹن پر 2006 سے 2013 کے دوران جنسی زیادتی اور حملے کے الزامات عائد کیے ہیں۔

اس مقدمے کا فیصلہ آنے کے بعد بھی وائنسٹن کا قید کا سفر ختم نہیں ہوگا، وہ پہلے ہی کیلیفورنیا میں ایک علیحدہ مقدمے میں 16 سال قید کی سزا کاٹ رہے ہیں۔

یہ مقدمہ ’می ٹو‘ تحریک کے تناظر میں اہمیت رکھتا ہے، جس نے دنیا بھر میں طاقتور افراد کے خلاف جنسی ہراسانی کے خلاف آواز بلند کی، اب دیکھنا یہ ہے کہ جیوری کیا فیصلہ سناتی ہے اور کیا وائنسٹن کو دوبارہ سزا دی جاتی ہے یا نہیں۔

ہاروی وائنسٹن کے خلاف الزامات لگانے والی خواتین، گواہوں کے بیانات مکمل

ہاروی وائنسٹن کے خلاف دوبارہ ٹرائل میں تینوں خواتین نے بیانات ریکارڈ کروادیے

ہاروی وائنسٹن کے خلاف دوبارہ ٹرائل کی سماعت شروع