دنیا

ایران نے ایرو اسپیس کے سربراہ کے ساتھ شہید ہونیوالے 7 کمانڈرز کے نام جاری کردیے

کمانڈرز محمود باقری، داؤد شیخیان، محمد باقر طاہرپور، منصور صفارپور، مسعود طیب، خسرو حسنی، جواد جورسرہ، اور محمد آقاجفری کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، پاسداران انقلاب

پاسدارانِ انقلاب (آئی آر جی سی) کے شعبہ تعلقاتِ عامہ نے ایرو اسپیس کے سربراہ جنرل امیر علی حاجی زادہ کے ہمراہ شہید ہونے والے 7 کمانڈرز کے نام جاری کردیے ہیں، یہ تمام کمانڈرز جمعہ کی علی الصبح تہران میں اسرائیلی دہشتگرد حملے میں شہید ہوئے تھے۔

ایران کی مہر نیوز ایجنسی کے مطابق شہدا میں کمانڈرز محمود باقری، داؤد شیخیان، محمد باقر طاہرپور، منصور صفارپور، مسعود طیب، خسرو حسنی، جواد جورسرہ، اور محمد آقاجفری شامل ہیں۔

پاسدارانِ انقلاب نے ان کی شہادت پر تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ اپنے وطن کے دفاع میں ان کی قربانیاں تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ جعلی صیہونی حکومت ناکامی کے دہانے پر ہے اور مکمل تباہی اس کا مقدر بن چکی ہے۔